خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وزیر اعظم، 24 جنوری کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
23 JAN 2023 7:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 جنوری کو اپنی رہائش گاہ ،7- لوک نائک مارگ پر شام 4 بجے، پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
حکومت ہند، بچوں کو 6 زمروں یعنی اختراع، سماجی خدمت ،درس و تدریس ،کھیل کود ،آرٹ اور ثقافت اور بہادری کے شعبوں میں ان کی غیر معمولی کامیابی کے لئے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کرتی ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والے ہر بچے کو ایک تمغہ ، ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔اس سال بال شکتی پرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ، ملک بھر سے گیارہ بچوں کو پی ایم آر بی پی -2023 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایوارڈسے سرفراز ہونے والوں میں گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.774
(Release ID: 1893179)
Visitor Counter : 107