ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے پریکشا پہ چرچا پروگرام کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور بچوں سے آب و ہوا کی  تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے شجر کاری جیسی اچھی عادات کو اپنانے کو کہا


بچوں کو مشن لائف کے جذبےکو اپنانے کی ترغیب دی

Posted On: 23 JAN 2023 8:33PM by PIB Delhi

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا  تبدیلی کی وزارت تحت محکمہ  نے یورو انٹرنیشنل اسکول، سیکٹر 109، گروگرام کے تعاون سے پریکشا پہ چرچہ پروگرام کے موضوع’’جل ہے تو کل ہے-مشن لائف‘‘کے تحت  پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا۔گروگرام کے 30 اسکولوں کے 732 طلباء نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور طلباء کی اس بات کے لئے  حوصلہ افزائی کی کہ وہ آب و ہوا کی  تبدیلی کو کم کرنے کے لیے اچھی  عادات کو اپنائیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصنیف کردہ ’’ایگزام وارئرس‘‘کتاب  بھی طلباء کو بطور تحفہ دی گئی۔

.*****

 ش ح۔. ش ر ۔ ج

UNO-767



(Release ID: 1893171) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Urdu , Marathi