وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت نے ہندوستان میں طبی افادیت کی سیاحت کے فروغ کے لیے انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ چلائے جانے والے ہوٹلوں میں آیوش کی وزارت اور آئی ٹی ڈی سی آیوروید اور یوگا سنٹر کے قیام کی صورت نکالیں گے

آیوش کی وزارت اور آئی ٹی ڈی سی سیاحتی سرکٹس کی نشاندہی کریں گے جہاں طبی افادیت کی سیاحت کو فروغ دینے کی زبردست گنجائش ہے

Posted On: 23 JAN 2023 5:29PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے  ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد آیوروید اور ادویات کے دیگر روایتی نظاموں میں طبی افادیت کی سیاحت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

آیوش کی وزارت میں  ڈائرکٹر ڈاکٹر ششی رنجن ودیارتھی اور آئی ٹی ڈی سی میں ڈائریکٹر (کمرشل اور مارکیٹنگ) جناب پیوش تیواری  نے آیوش کی وزارت کے خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک اور آیوش اور آئی ٹی ڈی سی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

مفاہمت نامے کے مطابق آیوش کی وزارت آئی ٹی ڈی سی کے عہدیداروں کو آیوروید اور دیگر روایتی نظاموں میں طبی افادیت کی سیاحت کے بارے میں حساس بنانے کے لیے تربیت فراہم کرے گی۔ یہ ٹورسٹ سرکٹس کی نشاندہی کرے گی جہاں آیوروید اور ادویات کے دیگر روایتی نظاموں میں طبی افادیت کی سیاحت کو فروغ دینے اور آئی ٹی ڈی سی کو وقتاً فوقتاً تمام تکنیکی معلومات فراہم کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

آیوش کی وزارت کی تجویز پر آئی ٹی ڈی سی سیاحتی مقامات میں ہندوستانی نظام طب کے تاریخی ورثے کے مقامات کو "نالج ٹورازم" کے تحت شامل کرے گا اور یہ ادارہ سیاحوں کے لیے مفید فلمیں/ادب تیار کر سکتا ہے۔ یہ آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ چلائے جانے والے ہوٹلوں میں آیوروید اور یوگا سنٹر کے قیام کی صورت نکالے گا اور باہمی تعاون سے حساسیت کی ورکشاپ کا اہتمام کرے گا۔

مفاہمت نامے پر عمل اور پیش رفت کی نگرانی آیوش کی وزارت اور آئی ٹی ڈی سی کے نمائندوں کی مشترکہ صدارت میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کرے گا۔

جے ڈبلیو جی ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ وغیرہ کی طرف سے اپنائے گئے بہترین طریقوں کی بھی نشاندہی کرے گا تاکہ وہ  طبی افادیت کی سیاحت کے لیے ایک ترجیحی منزل بن سکے۔

ترواننت پورم میں جی20 انڈیا کی صدارت کی حال ہی میں ختم ہونے والی پہلی ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ میں کیرالہ کے جی20 کے مندوبین نے ہندوستان میں ایم وی ٹی کو فروغ دینے کے مواقع اور چیلنجوں پر غور کیا۔

طبی افادیت کی سیاحت میں حالیہ برسوں میں ہندوستان میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گلوبل ویلنس انسٹی ٹیوٹ (جی ڈبلیو آئی) کی رپورٹ ’دی گلوبل ویلنس اکانومی: کووِڈ سے آگے کی تلاش‘ کے مطابق، عالمی فلاح و بہبود کی معیشت 9.9 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرے گی۔ آیوش پر مبنی صحت کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کی معیشت میں 2025 تک 70 بلین ڈالر تک نمو کا اندازہ ہے۔

****

U.No:759

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1893143) Visitor Counter : 155