نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیل کود کی مرکزی وزارت نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف عائد الزامات کی تفتیش کے لیے کھیل رتن میری کوم کی صدارت میں نگراں کمیٹی تشکیل دی
تفتیش کے دوران یہ کمیٹی ڈبلیو ایف آئی کے روزمرہ کے انتظامی امور کی بھی نگرانی کرے گی
Posted On:
23 JAN 2023 8:58PM by PIB Delhi
بھارت کی کشتی فیڈریشن کے صدر، دیگر افسران اور کوچوں کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق شکایتوں کے بعد، ایتھلیٹوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرانے، اور ایتھلیٹوں کے ذریعہ ڈبلیو ایف آئی میں مالی بدانتظامی اور من مانی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کی ایک کوشش کے تحت، کھیل کود کی وزارت نے سرکردہ کھلاڑیوں کے ذریعہ جنسی بدسلوکی ، ہراساں کرنے اور / دھمکی دینے، مالی بدانتظامیوں اور انظامی خامیوں سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کی تفتیش کے لیے ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ نگراں کمیٹی تفتیش کے دوران ڈبلیو ایف آئی کے روزمرہ کے انتظامی امور کی بھی نگرانی کرے گی۔
کھیل رتن ایوارڈ یافتہ اور ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن ، ایم سی میری کوم کے زیر صدارت اس نگراں کمیٹی میں کھیل رتن ایوارڈ یافتہ یوگیشور دت، اگزیکیوٹیو کونسل کے رکن، آئی او اے، دھیان چند ایوارڈ یافتہ تروپتی مرگنڈے، مشن اولمپک سیل کی رکن، رادھیکا سری مان، سابق ایگزیکیوٹیو ڈائرکٹر، ٹیمز، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، سی آر ڈی (سبکدوش) راجیش راجا گوپالن، سابق سی ای او، ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم، بھی شامل ہیں۔
نگراں کمیٹی 4 ہفتوں کے دوران تفتیش مکمل کرے گی۔
اس کے علاوہ، وزارت نے ڈبلیو ایف آئی کی اگزیکیوٹیو کمیٹی کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ ، اگلے نوٹس تک، فیڈریشن کی روزمرہ کی سرگرمیوں سے متعلق انتظامات سے فوری طور پر الگ ہوجائے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.764
(Release ID: 1893141)
Visitor Counter : 142