بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے گجرات کے  دین دیال پورٹ، کانڈلا میں 270 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 23 JAN 2023 6:06PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گجرات کے دین دیال پورٹ، کانڈلا  میں 270 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب سربانند سونووال نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر، بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک اور دیگر سینئر شخصیات  کی موجودگی میں دین دیال پورٹ، کانڈلا میں 73.92 کروڑ روپے کی لاگت والی آئل جیٹی نمبر 7 کا افتتاح کیا۔

جیٹی بنیادی طورپر  خوردنی تیل کی لیکوڈ  ہینڈلنگ کی صلاحیت کو 2.00 ایم ایم ٹی پی اے تک بڑھا ئے گی اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرے گی اور جہازوں کے ٹر ن اراؤنڈ  ٹائم کو  کم کرے گی۔ یہ ٹی سائز کی جیٹی 110 میٹر لمبی اور 12.40 میٹر چوڑی ہے اور 65000  ڈی ڈبلیو ٹی اور 14 میٹر گہرائی تک کے بڑے سائز کے جہازوں کو سنبھال سکتی ہے۔ اس پروجیکٹ نے تعمیراتی مرحلے کے دوران تقریباً 1000 سے زیادہ  بالواسطہ  روزگاراور تقریباً 250 سے زیادہ  براہ راست روزگار پیدا  کرنے کی راہ  ہموار کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013Z41.jpg

جناب سونووال نے تین پروجیکٹوں- 98.41 کروڑ روپے کی لاگت سے آئل جیٹی نمبر 8  سے 11، 67 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایل سی 236 بی سے سی جے-16 تک 4 لین سڑک کی ترقی ، 39.66 کروڑ روپئے کی لاگت سے کارگوجیٹی میں گنبدنما اسٹوریج شیڈ  کی  تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد بھی  رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EHE5.jpg

اس موقع پر  جناب سربانند سونووال نے کہا، "یہ پروجیکٹ پورٹ انفرااسٹرکچر  کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لاجسٹکس کارکردگی کو فروغ دینے کے ساتھ اس کے پورے اندرونی علاقوں کی مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گی۔" ان سے جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ کارگو کی تیزی سے کلیئرنس کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کی کارگو ہینڈلنگ صلاحیت میں  بھی بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’دین دیال  پورٹ کارگو ہینڈلنگ کے معاملے میں پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور ان منصوبوں کے ذریعہ سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جو پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔‘‘

دیگرپروجیکٹوں کی  اہم خصوصیات :

  1. آئل جیٹی 8 سے 11 تک بیک اپ ایریا کی ترقی

• لکوڈ کارگو کے اسٹوریج  کی صلاحیت میں اضافہ

• لکوڈ کارگو کا تیزی سے انخلاء، کیونکہ لکوڈ ٹرمینل کے لیے مجوزہ بیک اپ ایریا آئل جیٹی کے پیچھے ہے، اس سے ٹرن آؤٹ  ٹائم کم  ہوگا

  1. ایل سی 236 بی سے سی جے-16 تک 4 لین سڑک کی ترقی

• بہتر کنکٹیوٹی

• بندرگاہ پر ٹریفک میں کمی

3. کارگو جیٹی میں گنبدنما اسٹوریج شیڈ کی تعمیر

• شیڈ 30 میٹر اور اونچائی 9 سے 12 میٹر کی بلا روک ٹوک صاف جگہ فراہم کر سکتے ہیں۔

• روفنگ پینل میکانکی طور پر سیمیڈ (انٹرلاکڈ)  ہیں اور سوراخوں، نٹ، بولٹ، اوورلیپ اور سیلنٹ سے پاک ہیں، تقریباً صفر دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہیں۔

• روایتی چھت  سسٹم کے  مقابلہ   یہ ڈھانچہ 50 فیصد تک  کفایتی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں بندرگاہوں کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنی  عہدبستگی کے تحت ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نےگجرات ریاست میں ساگرمالا پروگرام کے تحت 57,000 کروڑ روپے کے 74 پروجیکٹوں کی  شناخت کی ہے۔ جن میں سے 9,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے 33 پروجیکٹوں پر عمل درآمد جاری ہے اور 22,700 کروڑ روپے کے 26 پروجیکٹ مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ پروجیکٹ مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں، اہم بندرگاہوں، ریاستی بحری بورڈ اور دیگر ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے نافذکیے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F6Z3.png

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 755)



(Release ID: 1893109) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu