صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کے دست مبارک سےپردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار2023کی تقسیم

Posted On: 23 JAN 2023 7:41PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو نے آج (23جنوری 2023)نئی دہلی میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں 11بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2023 سے نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، ان کے مستقبل کی تعمیر کے لئے کی گئی ہر کوشش ہمارے سماج اور ملک کے مستقبل کو شکل دے گی۔ہمیں ان کے محفوظ اور خوشحال بچپن اور روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔بچوں کو ایوارڈ دے کرہم قومی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعزاز اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بعض ایوارڈ یافتگان نے اتنی کم عمری میں ہی اتنا بڑا حوصلہ اوربہادری دکھائی ہے کہ ان کے بارے میں جان کر نہ صرف ہمیں حیرت ہوئی ، بلکہ ہم  مغلوب بھی ہوئے۔ان کی مثالیں تمام بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں۔ سخت جدوجہد کے بعد ہمیں آزادی ملی ہے۔ اس لئے نئی نسل سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ لوگ آزادی کی قدروں کو پہچانیں اور ان کا تحفظ کریں۔انہوں نے بچوں کو صلاح دی کہ وہ ملک کے مفاد کے بارے میں سوچیں اور جہاں بھی موقع ملے ملک کے لئے کام کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی زندگی کی اقدار میں بھلائی کو اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔زندگی ان لوگوں کے لئے ہی کامیاب ہے، جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں۔مکمل انسانیت کے تئیں محبت کا جذبہ ، جانوروں، پرندوں اور پودوں کی دیکھ بھال کی ثقافت ہندوستانی زندگی کی اقدار کا حصہ ہے۔انہیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ آج کے بچے ماحولیات کے تئیں زیادہ بیدار ہیں۔انہوں نے انہیں اس بات کا دھیان رکھنے کی صلاح دی کہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، اس سے ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔انہوں نے لوگوں سے شجرکاری کرنے اور ان کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔انہوں نے  ان سے توانائی بچانے اور بڑوں کو بھی اس کے لئے متحرک کرنے پر زور دیا۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 18-5سال کی عمر کے بچوں کو 6زمروں –آرٹ اور ثقافت، بہادری، اختراعات،        تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیل میں ان کی بہتری کارکردگی کے لئے دیا جارہا ہے۔ اس سال آرٹ اور ثقافت ، بہادری، اختراعات ، سماجی خدمت اور کھیل کے زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔

 

Please click here to see the President's Speech -

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 763)



(Release ID: 1893104) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu