زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

راجستھان کے کوٹہ میں دو روزہ  کرشی مہوتسو - پردرشنی  ایوم  پرشکشن  ‘‘  کا زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، حکومت ہند  کے ذریعہ کل سے انعقاد


علاقہ  کے تقریباً 35000 کسان  اس مہوتسو میں شرکت کریں گے ؛ کاشتکاری کے جدید طریقہ کار اور آلات کو اپنانے کی تربیت دی جائے گی

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا افتتاحی تقریب میں موجود رہیں گے ؛ اختتامی تقریب میں جناب  اوم برلا کے علاوہ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور جناب پرشوتم روپالا بھی موجود ہوں گے

Posted On: 23 JAN 2023 4:51PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کے ذریعہ راجستھان کے کوٹہ ڈویژن کو زراعت اور دیہی ترقی کے شعبے میں ترقی یافتہ اور سرکردہ بنانے کے لیے،دو روزہ  کرشی مہوتسو - پردرشنی  ایوم  پرشکشن  ‘‘کا  انعقاد  مورخہ24-25 جنوری 2023 کو دسہرہ  میدان،کوٹہ، راجستھان میں کیا جا رہا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیرمملکت، حکومت ہند، جناب کیلاش چودھری، مویشی پروری، ماہی پروری، وزیرمملکت، حکومت ہند، ڈاکٹر سنجیو بالیان،  زراعت اور مویشی پروری کے وزیر مملکت ،راجستھان  حکومت ، جناب لال چند کٹاریہ اور وزیر مملکت، کوآپریٹیو محکمہ، حکومت راجستھان، جناب اُدےلال آنجنا موجودرہیں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور ہندوستان کی زرعی تحقیق کے سینئر افسران اور تقریباً 35 ہزار کسان، زرعی اسٹارٹ اپ، کارپوریٹ بینکرس، ایکسٹینشن ورکرز اور پرائیویٹ  زرعی اداروں کے ورکرز بھی موجود رہیں گے۔

اس کرشی مہوتسو  میں منعقد ہونے والی نمائش کے ذریعے  مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے چلائی جارہی اسکیموں کی جانکاری  اسٹالز کے ذریعے دی جائے گی۔ ساتھ ہی نجی شعبے  کی زراعت کی   مختلف معلومات  کی فراہمی سے متعلق کمپنیاں/ تنظیمیں بھی  اپنے پروڈکٹس کی اسٹالز کے ذریعے   نمائش کریں گی۔

اس نمائش میں  150 اسٹال کسانوں کو زراعت سے متعلق تازہ ترین جانکاری فراہم کرنے کے لئے لگائے جائیں گے۔ زراعت کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے 75 اسٹال اسٹارٹ اپ کے لگائے جائیں گے جو اس نمائش  کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔

اس مہوتسو کے دوران تقریباً 5000 کسانوں کو زراعت، باغبانی اور مویشی  پروری سے متعلق  موضوعات پر تربیت دینے کا پروگرام بھی دو سیشنوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے فائدے کے لیے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ پر ایک خصوصی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس دو روزہ انعقاد میں زرعی تحقیقاتی اداروں، زرعی یونیورسٹیوں، زرعی زونل مراکز کے سائنسی اور زراعت کے محکمہ کے  تمام افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ علاقہ کے تقریباً 35,000 کسان حصہ لے رہے ہیں۔

اس انعقاد کی خصوصیت  اس بات سے بھی ہے کہ  اس میں زراعت کی نئی ٹیکنالوجی اور جدید زراعت کو اپنانے میں دلچسپی رکھنے والے کسانوں کی شراکت  زیادہ سے زیادہ تعداد  میں ہو رہی ہے اور کاشت کاری کو مزید منافع بخش کاروبار بنانے کے لئے تمام بیدارکسانوں کوجدید زرعی پیداواری نظام، نئی زرعی ٹیکنالوجی اور جدید زرعی مشینری کو اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی اور تربیت دی جا رہی ہے۔

اختتامی تقریب میں لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کے علاوہ ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر، حکومت ہند، جناب نریندر سنگھ تومر،  مویشی پروری ، ماہی پروری کے وزیر، حکومت ہند، جناب پرشوتم روپالا، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت، حکومت ہند ، محترمہ شوبھا کرندلاجے اور زراعت اور مویشی پروری کے وزیر، راجستھان حکومت،  جناب لال چند کٹاریہ بھی موجود رہیں گے۔ اس طرح کا انعقاد وقتاً فوقتاً  پر کیا جانا  اہمیت کا حامل ہے اور علاقہ کے کسانوں کو صحیح سمت دینا ضروری ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی  بڑھانے میں مدد مل سکے اور کھیتی کو پائیدار بنایا جا سکے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 754)



(Release ID: 1893088) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada