وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ پریڈ 2023 کے دوران17 ریاستوں؍مرکزکے زیر انتظام علاقوں اور 6 مختلف وزارتوں ؍ محکموں کی کل 23 جھانکیاں دکھائیں جائیں گی

Posted On: 22 JAN 2023 7:13PM by PIB Delhi

26جنوری 2023کو یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ پر ملک   کے مالا مال  ثقافتی ورثے، اقتصادی ترقی اور مضبوط داخلی و باہری حفاظت کو دکھانے والی 23 جھانکیاں،جن میں سے 17ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہوں گی اور چھ جھانکیاں مختلف وزارتوں؍محکموں کی ہوں گی، نکالی جائیں گی۔

آسام، اروناچل پردیش، تریپورہ، مغربی بنگال، جموں و کشمیر، لداخ، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور کیرالہ کی 17جھانکیاں پریڈ کے دوران نکالی جائیں گی، جو ملک کی جغرافیائی اور مالا مال ثقافتی تکسیریت کو ظاہر کریں گی۔

6 جھانکیاں وزارت ثقافت، وزارت داخلہ(مرکزی مسلح پولس فورس)، وزارت داخلہ(نارکوٹکس کنٹرول بیورو)، رہائش اور شہری امور کی وزارت(سینٹرل  پبلک ورک ڈپارٹمنٹ)، قبائلی امور کی وزارت اور زراعت و کسان و بہبود کی وزارت(انڈین کونسل ایگریکلچر ریسرچ) کی جانب سے نکالی جائیں گی، جن میں پچھلے  کچھ برسوں کے دوران انجام دیئے گئے کاموں اور حصولیابیوں کو دکھایا جائے گا۔

یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جھانکی کاانتخاب ژونل بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ جس میں ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 6 زون،شمالی زون، مرکزی زون، مشرقی زون، مغربی زون، جنوبی زون اور شمال مشرقی زون میں زمرہ بند کیا گیا ہے۔ عام طور پر ہر خطے کے متناسب بنیاد پر یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے تقریباً 15جھانکیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

انتخابی عمل میں ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے مختلف ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جھانکی کے تعلق سے تجاویز کی جانچ اور جھانکی کے موضوع ، پیشکش، اس کی بناوٹ اور تکنیکی عنصر کو لے کر ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ کمیٹی کے ممبروں کے ذریعے کئی دور کی بات  چیت کی جاتی ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 737)


(Release ID: 1892863) Visitor Counter : 169


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi