بھارتی چناؤ کمیشن

تریپورہ کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات، 2023- مغربی تریپورہ کے جیرانیہ میں مبینہ حملہ


بھارت کے انتخابی کمیشن نے  بروقت مناسب کارروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی

بھارت کے انتخابی کمیشن نے سی اے پی ایف کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنانے اور نفاذ کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے تین خصوصی مبصرین کو تعینات کیا

Posted On: 20 JAN 2023 6:11PM by PIB Delhi

نئی دلی، 20 جنوری، 2023 /

  1. اے آئی سی سی کے عہدیداروں کی شکایت پر مبنی مورخہ 19.01.2023 کو اور  مختلف سراغ کی بنیاد پر بھارت کے انتخابی کمیشن نے مغربی تریپورہ کے جیرانیا علاقے میں اے آئی سی سی کے ریاستی انچارج پر مبینہ حملے کے سلسلے میں 19.01.2023 کو ایک خط  کے مطابق رپورٹ طلب کی ہے۔
  2. چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، تریپورہ سے یہ بتانے کو کہا گیا ہے کہ ریاست میں کافی تعداد میں سی اے پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود صورتحال اور خراب کیوں ہوئی۔ کمیشن نے ریاست کے دورے میں اور اس کے بعد کمیشن کی سخت ہدایات کے باوجود پرتشدد واقعہ پر غیر یقینی اور سخت ترین الفاظ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
  3. سی ایس اور ڈی جی پی کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مساوات کو یقینی بنائیں اور متعصب افسران کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں۔ کمیشن نے سی ایس اور ڈی جی پی کو بروقت مناسب کارروائی نہ کرنے پر درج ذیل افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
  • ایس ڈی پی او، جیرانیا سب ڈویژن، مغربی تریپورہ کی معطلی اور فوری برطرفی
  • تھانہ رانی بازار کے آفیسر انچارج کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور
  • تھانہ جرانیہ کے آفیسر انچارج کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
  1. سی ایس اور ڈی جی پی ریاست میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو درپیش خطرے کا فوری جائزہ لیں اور مزید کسی تاخیر کے بغیر خطرے کے پیش نظر سیکورٹی فراہم کریں۔
  2. انتخابی افسر ، تریپورہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع انتخابی افسران سے  ایک بار پھر کہیں کہ وہ  سیاسی جماعتوں کو پہلے آٓ ؤ پہلے پاؤ  کی بنیاد پر اجازت دیں اور  میٹنگوں، ریلی، روڈ شو وغیرہ کے لیے سیاسی پارٹیوں کی  درخواستوں کو نمٹانے کے لیے سویدھا ایپ کی تشہیر کریں۔
  3. کمیشن کی جانب سے تین خصوصی مبصرین کا تقرر کیا گیا ہے۔  ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے، سی اے پی ایف کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنانے، نفاذ کے اقدامات کو تیز کرنے اور کمیشن کو واپس رپورٹ کرنے کے لیے فوری طور پر ریاست میں جائیں۔
  1. جناب یوگیندر ترپاٹھی (آئی اے ایس: 1985، کرناٹک) ایک نامور آئی اے ایس افسر حکومت ہند کے سکریٹری کے طور پر ریٹائر ہوئے جنہوں نے مرکز اور ریاست دونوں میں متعدد کاموں کو سنبھالا۔
  2. جناب وویک جوہری (آئی پی ایس: 1984، مدھیہ پردیش) ایک مشہور آئی پی ایس افسر، جو مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور مرکزی ایجنسیوں کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ شمال مشرق اور بین الاقوامی سیکورٹی خدشات کے بارے میں گہری جانکاری رکھتے ہیں۔
  3. جناب بی مرلی کمار، 1983 بیچ کے آئی آر ایس افسر، گجرات اور اتر پردیش، 2022 اور مغربی بنگال، 2021 کے اسمبلی انتخابات میں خصوصی مبصر کے طور پر انتخابی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ اختتام پذیر گجرات اسمبلی انتخابات میں 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی تھی۔
  1. ریاستی حکومت کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈاکٹر اجوئے کمار کو ایک غیرقانونی ریلی میں معمولی چوٹیں آئیں (واقعہ اس علاقے میں ہوا جہاں ضلعی حکام نے اجازت نہیں دی تھی) اور یہ درست نہیں ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

.................

ش ح ۔ ا س ۔ ت ح

U - 693

 



(Release ID: 1892623) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi