الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

یوآئی ڈی اے آئی نے باشندگان کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ’زندگی بسر کرنا آسان‘ بنانے میں سہولتیں  پیدا کرنے سمیت پانچ اہم امور پر غور و خوض کیا

Posted On: 20 JAN 2023 4:04PM by PIB Delhi

بالغ آبادی کے درمیان آدھار رسائی کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے، ایسے میں یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یوآئی ڈی اے آئی)  نے باشندگان کو ان کی روزمرہ کی زندگی میں مسلسل مدد فراہم کرنے، ڈاٹا کے تحفظ میں مزید اضافہ کرنے اور اچھی حکمرانی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پانچ اہم امور پر غورو خوض کیا اور ان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ پانچ اہم امور ہیں – باشندگان کو مرکزی حیثیت دینا، آدھار کے استعمال میں اضافہ، سلامتی اور رازداری، مسلسل تکنالوجی تجدیدکاری اور عالمی معیشتوں کے ساتھ تعاون کرنا اور ایس ڈی جی 16.9 (سبھی کو قانونی شناخت فراہم کرنا) حاصل کرنے کی ان کی امنگوں میں تعاون فراہم کرنا۔

کیوڑیا (گجرات) میں یک روزہ غور و فکر کے سیشن میں ان پانچ اہم امور پر غور و خوض کیا گیا۔ یوآئی ڈی اے آئی کے سی ای او ڈاکٹر سوربھ گرگ نے کہا کہ اس بات پر ہمیشہ توجہ دی جاتی رہے گی کہ زندگی بسر کرنا آسان بنانے اور خدمات سے مستفید ہونے میں ان کے تجربات کو بہتر بنانے میں باشندگان کو کس طرح تعاون فراہم کیا جائے۔

اتھارٹی زندگی بسر کرنا آسان بنانے اور کاروبار کرنا آسان بنانے ؛ دونوں کے لیے آدھار کے استعمال میں اضافہ کے طریقوں کو مسلسل تلاش کر رہی ہے اور انہیں اختیار کر رہی ہے۔ اس کا سینڈ باکس نظام اسٹارٹ اپس، پیشہ واران اور کمپنیوں کو آدھار کے استعمال میں اضافہ کے لیے اختراعی ایپلی کیشنوں کا پتہ لگانے اور ان کی جانچ کے لیے اجازت دے گا۔ باشندگان کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے؛ ای۔کے وائی سی اپنانے سے لے کر آف لائن تصدیق کو مقبول عام بنانے تک یو آئی ڈی اے آئی مختلف طریقوں کے ذریعہ آدھار کے استعمال میں اضافہ کی کوشش کرے گا۔

آدھار بہتر حکمرانی، اختیارکاری اور خدمات بہم رسانی کے لیے ایک وسیلہ کے طور پر ابھرا ہے۔ 2010 میں پہلا آدھار نمبر تیار کرنے کے بعد سے، یو آئی ڈی اے آئی نے 1.35 بلین سے زائد آدھار جاری کیے ہیں اور اب تک 88 بلین سے زائد تصدیق کی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آدھار باشندگان کی زندگی کو کیسے متاثر کر رہا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے 2010 کے بعد سے باشندگان کی درخواست کے بعد 710 ملین سے زائد آدھار اپڈیشن کا کام بھی مکمل کیا ہے۔

یوآئی ڈی اے آئی؛ ڈاٹا سلامتی اور رازداری، بلارکاوٹ خدمات بہم رسانی، اور  نئے دور کے سائبر سلامتی خطرات کے فعال حل کے لیے تکنالوجی تجدیدکاری میں سب سے آگے رہے گا۔

یو آئی ڈی اے آئی نے ان باشندگان سے اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے، جنہوں نے 10 سال پہلے اپنا آدھار حاصل کیا اور اس کے بعد ان برسوں میں کبھی بھی اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے۔ باشندگان، معاون دستاویزات، (شناخت کے ثبوت اور پتے کے ثبوت) یا تو مائی آدھار پورٹل کے توسط سے آن لائن جمع کرکے یا نزدیکی آدھار مرکز پر جاکر اپنے آدھار کو اپ ڈیٹ کرا سکتے ہیں۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO. 686



(Release ID: 1892593) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Telugu