زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ملیٹس اینڈ آرگینکس-2023: تریپور واسنی، بنگلورو میں سہ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز


زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے  نے کاشتکاروں کی ایک بڑی تعداد سے موٹے اناج کے ساتھ اپنی فصلوں میں تنوع پیدا کرنے کی اپیل کی

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود  کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے اس امر پر زور دیا کہ موٹے اناجوں کی کھپت سوئے تغذیہ کا حل ہے

Posted On: 20 JAN 2023 3:42PM by PIB Delhi

ملیٹس اینڈ آرگینکس 2023 – بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز 20 جنوری بروز جمعہ بنگلورو کے تریپورواسنی میں ہوا۔ اس سہ روزہ تقریب کو نمائش، پویلین، بی 2 بی نیٹ ورکنگ  اور دیگر موضوعات سمیت مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس تقریب کے نمائشی حصہ کا آغاز کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج بومئی کے ذریعہ کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے بعد پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کرناٹک پویلین کا افتتاح کیا۔ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری  نے بھی اس تقریب کو رونق بخشی اور تقریب کے بی 2 بی نیٹ ورکنگ  والے حصہ کا افتتاح کیا۔

یہ تجارتی میلہ رابطہ کاری اور زراعت، باغبانی، ڈبہ بندی، مشینری اور زرعی تکنالوجی جیسے شعبوں میں مواقع تلاشنے کے لیے نامیات اور موٹے اناج کے شعبہ کے کاشتکاروں، کاشتکاروں کے گروپوں، گھریلو اور بین الاقوامی کمپنیوں، مرکزی اور ریاستی اداروں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے ۔ حکومت کرناٹک موٹے اناجوں کو فروغ دینے کے معاملے میں قائد کے طور پر کام کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ اولین نامیاتی اور موٹے اناجوں کا میلہ 2017 میں منعقد ہوا تھا، بعد ازاں، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کا اہتمام 2018 اور 2019 میں بنگلورو میں کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود  کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ کیا گیا۔ کاشتکاروں اور دیگر شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے جراثیم کش ادویہ کے بہترین  استعمال کے ساتھ معیاری موٹے اناجوں کی کھیتی کی اپیل کی ، جسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر لے جایا جا سکے جو انہیں ان کی مصنوعات کی مسابقتی قیمتیں دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے حکومت کی عہدبندگی غیر معمولی اضافہ کے ذریعہ دیکھی جا سکتی  ہے، جس کا مشاہدہ زرعی برآمدات میں کیا گیا ہے۔

سیشن کا آغاز محکمہ زراعت کے سکریٹری، حکومت کرناٹک کے ذریعہ دیے گئے افتتاحی خطبہ کے ساتھ ہوا، بعد ازاں حکومت کرناٹک میں وزیر زراعت محترم بی سی پاٹل کے ذریعہ تعارفی تقریر کی گئی۔ حکومت کرناٹک میں اعلیٰ تعلیم، آئی ٹی اور بی ٹی اور سائنس و تکنالوجی، ہنرمندی ترقیات، صنعت کاری اور روزگار کے وزیر محترم ڈاکٹر آشوت نرائن سی این  نے سہج سمردھ آرگنائزیشن کے ذریعہ تیار کردہ سیمی برانڈ مصنوعات اور ملیٹس کلینڈر 2023 لانچ کیا۔

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری  نے اپنے خطاب کے دوران اس امر کو اجاگر کیا کہ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کاشتکاروں کے لیے بجٹی تخصیص  میں چھ گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہاکہ ملک کی توجہ 10000 ایف پی او ادارے قائم کرنے  اور چھنٹائی اور درجہ بندی اکائیوں میں کاشتکاروں کو مدد فراہم کرنے پر مرتکز ہے ۔ اس کے علاوہ قدر و قیمت میں اضافہ کی حامل مصنوعات کی پیداوار پر بھی توجہ دی جا رہی ہے جو کہ برآمدات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ موٹے اناجوں کی کھپت سوئے تغذیہ کا حل ہے، جس سے کاشتکاروں کو بہتر ذریعہ معاش حاصل ہوگا اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر  نے موٹے اناج کے فروغ میں حکومت کرناٹک کے ماڈل کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کرناٹک پی ڈی ایس نظام کے توسط سے موٹے اناج تقسیم کر رہا ہے، اور ضلعی سطح  کے کسان میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، کرناٹک کے کاشتکاروں نے موٹے اناج کی کھیتی کے ذریعہ خصوصاً کووِڈ وبائی مرض کے دوران خوردنی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ کیا ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں، قومی خوراک سلامتی مشن (این ایف ایس ایم) پروگرام  کو قومی خوراک اور تغذیائی سلامتی مشن کے طور پر ازسر نو تشکیل دیا جائے گا، اور اس طرح موٹے اناجوں کے لیے عالمی فورم تک پہنچنے کے لیے راستہ ہموار کیا جائے گا۔

میلے کی چند اہم جھلکیوں میں، 250 سے زائد اسٹال، موٹے اناج اور نامیاتی خوردنی اشیاء کے کورٹ، خریدار فروخت کار میٹنگ، بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس، صارفین سے رابطہ کاری، کاشتکاروں کی ورکشاپ، کوکنگ، ڈرائنگ اور کوئز مقابلے، موٹے اناجوں سے تیار کھانوں کو بنانے کے طریقوں کا مظاہرہ، وغیرہ  شامل ہیں۔ میلے کے دوران نمائش کے لیے پیش کی گئیں اہم مصنوعات  میں موٹے اناج، نامیاتی اور فطری رینج، سند یافتہ جنگلی فصل ، موٹے اناج کی ڈبہ بند مشینری، نامیاتی اناج اور دالیں، حیاتیاتی طور پر فنا ہوجانے والی پیکجنگ، ماحولیات دوست مصنوعات ، وغیرہ شامل تھیں۔

یہ میلہ 22 جنوری 2023 کو حکومت کے سکریٹری، محکمہ زراعت، حکومت کرناٹک کے ذریعہ تقریر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔ بعد ازاں تقریبات کے دوران زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر  کے ذریعہ ایوارڈس تقسیم کیے جائیں گے ، اس کے علاوہ موصوف حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔ میلے کے آخری دن ایک ثقافتی پروگرام کے انعقاد کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

’سنہرے اناج‘ ملیٹس کو خوراک اور تغذیائی سلامتی  کے حل کے طور پر فروغ دینے کے لیے عوامی بیداری پیدا کرنے، پروڈکشن ، پیداواریت میں اضافہ کرنے اور ویلیو چین کو مضبوط کرنے کی غرض سے، حکومت ہند کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے)نے  سال 2023 کو موٹے اناجوں کا بین الاقوامی سال -2023 قرار دیا۔ یہ اعلان آئی وائی ایم 2023 کو شاندار طریقہ سے منانے میں حکومت ہند کے سب سے آگے ہونے میں ازحد اہم ثابت ہوا ہے۔ بھارت کے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی آئی وائی ایم 2023 کو ایک ’عوامی تحریک‘ بنانے اور بھارت کو ’موٹے اناجوں کے عالمی مرکز‘ کے طور پر رتبہ دلانے کے لیے اپنی تصوریت ساجھا کی ہے۔

’موٹے اناج‘ ان شروعاتی فصلوں میں شامل ہیں جنہیں بھارت میں اپنایا گیا۔ اس کے مختلف شواہد وادیٔ سندھ کی تہذیب میں بھی نظر آتے ہیں۔دنیا بھر میں کی جا رہی مختلف موٹے اناجوں کی کاشت  کا آغاز پہلے بھارت میں ہوا تھا۔ فی الوقت 130 سے زائد ممالک میں زیر کاشت موٹے اناجوں کو ایشیا اور افریقہ کے نصف بلین سے زائد افراد کے لیے روایتی خوراک سمجھا جاتا ہے۔ بھارت میں موٹے اناج بنیادی طور پر خریف کی فصل ہے، جس کے لیے دیگر یکساں بنیادی فصلوں کے مقابلے میں کم پانی اور زرعی سازو سامان درکار ہوتے ہیں ۔ روزگار میں اضافہ کرنے، کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے، اور دنیا بھر میں خوراک اور تغذیائی سلامتی کو یقینی بنانے میں اس کے بے پناہ مضمرات کی وجہ سے موٹے اناج ازحد اہمیت کے حامل ہیں۔

اس کوشش کے لیے ایک اجتماعی نقطہ نظر کے ذریعہ، حکومت ہند بھارتی سفارت خانوں، بین الاقوامی تنظیموں، تعلیمی شعبوں، پیشہ ور باورچیوں، میڈیا، غیر ممالک میں آباد بھارتی افراد، اسٹارٹ اپ برادریوں، سیول سوسائٹیوں،  اور ملیٹس ویلیو چین سے وابستہ دیگر افراد سمیت سبھی سے آگے آکر موٹے اناج کے بین الاقوامی سال – 2023 کے شاندار جشن کے توسط سے ’نیرنگ موٹے اناج‘ کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کے لیے ہاتھ ملانے کی اپیل کرتی ہے۔

 

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO. 685



(Release ID: 1892576) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Kannada