شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
جناب جی کشن ریڈی اور جناب دھرمیندر پردھان نے صنعت کاری سے متعلق بھارتی ادارے (آئی آئی ای) کے 18 ویں سالانہ عام اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
میٹنگ کے دوران شمال مشرقی خطے میں ہنرمندی کے فروغ کے لئے حکومت کے مکمل نقطہ نظر کی فراہمی کی تجویز پیش کی گئی
ہنرمندی کا فروغ ایک ترجیح ہے اور پروجیکٹوں کی پی ایم – ڈیوائن اسکیم کےتحت مدد کی جاسکتی ہے: جناب جی کشن ریڈی
اس سے روزگار کے مواقع کو وسعت ملے گی اور ادارے مضبوط ہوں گے: جناب دھرمیندر پردھان
دونوں وزرا نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت متعدد سرگرمیوں کی تیاریوں سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھی کی
شمال مشرق کے طلبا کو ہندوستان کے بقیہ حصوں میں مختلف سیاحتی کھیلوں کا دورہ کرنے کےلئے منتخب کیا جائے گا تاکہ طلبا کو ثقافتی اور جذباتی تعلقات سے جڑنے کا ایک موقع مل سکے
Posted On:
19 JAN 2023 7:54PM by PIB Delhi
سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور تعلیم اور ہنرمندی اور صنعت کاری کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج گوہاٹی میں صنعت کاری سے متعلق ہندوستانی ادارہ (آئی آئی ای) کے 18 ویں سالانہ عام اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
وزرا نے ادارے کے کام کاج کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ شمال مشرقی خطے میں ہنر مندی کے فروغ پر حکومت کے مکمل نقطہ نظر کی فراہمی کی تجویز پیش کی گئی۔
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب پردھان نے تجویز پیش کہ مستقبل کی ہنر مندی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور آئی آئی ای کو زمینی سطح پر متعدد وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کو آئی آئی ٹیز او آئی آئی ایمز جیسے اعلی ترین کارکردگی کے مراکز کے ساتھ تال میل قائم کرنا چاہیے اور ڈاٹا اینالیٹکس وغیرہ جیسے جدید کورسز میں طلبا کے لئے ڈگری کورسز کی فراہمی ہونی چاہیے۔جناب پردھان نے کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور ادارے مستحکم ہوں گے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ آئی آئی ای کو شمال مشرقی خطے کی وزارت اور اس کی ایجنسیوں، این ای آر اے ایم اے سی اور این ای ایچ ایچ ڈی سی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔جناب ریڈی نے مزید کہا کہ ہنر مندی کا فروغ ایک ترجیح ہے اور پروجیکٹوں کو پی ایم ڈیوائن اسکیم کے تحت مدد کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض اہم شعبے جیسے ہاسپٹی لٹی، نرسنگ، پرائیویٹ سکیورٹی اور زراعت، آئی آئی ای کے لئے کام کاج کے اہم شعبے کے طور پر غور کیا جاسکتا ہے۔
دونوں وزرا نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت متعدد سرگرمیوں کی تیاریوں کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور وزارت تعلیم، ریلوے کی وزارت اور امور نوجوان اور کھیلوں کی وزارت کے سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی ہدایات کے مطابق شمال مشرق کے مختلف خطوں کے طلبا کے درمیان ثقافتی امور کے تبادلے کے لئے پروگرام کا انعقاد کیاجانا ہے۔ اس کا مقصد طلبا کو متنوع ثقافت ، روایت، زبان وغیرہ کی گہرائی سے سمجھ حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ شمال مشرق کے طلبا کا ہندوستان کے بقیہ حصوں میں مختلف ثقافتی کھیلوں کا دورہ کرنے کے لئے انتخاب کیا جائے گا تاکہ دیگر ریاستوں کی ثقافت اور جذباتی تعلقات سے ان کا بھی جڑاؤ ہوسکے۔ سو یونیورسٹیوں کے کم از کم 20 ہزار طلبا کو ہندوستان کے مختلف حصوں میں جانے کے لئے منتخب کیا جائے گا تاکہ انہیں سیکھنے کے تجربے کا ایک موقع مل سکے۔
دونوں وزرا نے دوروں کی کامیاب تکمیل میں مدد کے لئے ایک کثیر وزارتی کمیٹی تشکیل دینے اور منتخب یونیورسٹیوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کا کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ معروف اداروں کا دورہ ،ممتاز شخصیات سے بات چیت، کامیاب اسٹارٹ اپس کی نمائش اور خطوں کے سیاحتی مضمرات کے بارے میں بیداری ، دوروں کے دوران اہم ایجنڈا ہوں گے۔ اس سے خطے کے بہترین طور طریقوں کو سیکھنے اور خطے کی منفرد صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک موقع بھی ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔ ن ا۔
U- 671
(Release ID: 1892404)
Visitor Counter : 140