جل شکتی وزارت

قومی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اٹل بھوجل یوجنا کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ  لیا

Posted On: 19 JAN 2023 6:44PM by PIB Delhi

اٹل بھوجل یوجنا کی قومی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی (این  ایل ایس سی) کی تیسری میٹنگ آج نئی دہلی میں جل شکتی کی وزارت کے  آبی وسائل کے محکمے، آر ڈی اور جی آر کے سکریٹری  کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 7 ریاستوں کے سینئر افسران نے  اور اس سے جڑے محکموں  نے شرکت کی، جہاں اس اسکیم کو نافذ کیا جا رہا ہے ۔  آبی وسائل کے محکمے ، آر  ڈی  اور جی آر  کے  اسپیشل  سکریٹری  اور  جوائنٹ سکریٹری  اور اتر پردیش  کے  پرنسپل سکریٹری   اور کرناٹک  اور گجرات کے  سکریٹریز  بھی  موجود تھے۔

اٹل بھوجل یوجنا (اٹل جل) ایک مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر اپریل 2020 سے سات ریاستوں،  گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش  میں پانچ سال کی مدت (2020-25) کے لیے 80 اضلاع کے 229 انتظامی بلاکس/تعلقوں کے 8220 پانی کے کمی  والے گرام پنچایتوں میں نافذ کی جا رہی ہے ۔

  • کمیٹی نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ آبی تحفظ کے منصوبوں کے تحت مجوزہ اقدامات کے نفاذ کے لیے ہم آہنگی کو تیز کریں۔
  • اٹل  جل کے اہم پہلوؤں میں سے ایک کمیونٹی میں طرز عمل میں، استعمال کے مروجہ رویہ سے لے کر تحفظ اور اسمارٹ واٹر مینجمنٹ تک تبدیلیاں لانا ہے۔
  • سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اس اسکیم کے تحت مداخلت کرتے ہوئے پینے کے پانی کے وسائل کی پائیداری کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔
  • آبی وسائل کے محکمے، آر ڈی اور جی آر کے خصوصی  سکریٹری نے کمیونٹی کے ساتھ مسلسل مشغولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس مقصد پر توجہ مرکوز کی کہ ڈبلیو  ایس پیزکمیونٹیز کی ملکیت ہیں۔

اٹل جل کے اہم پہلوؤں میں سے ایک کمیونٹی میں طرز عمل میں استعمال کے مروجہ رویہ سے لے کر تحفظ اور سمارٹ واٹر مینجمنٹ تک میں تبدیلیاں لانا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اس پیغام کو تمام سطحوں پر پہنچایا جائے، خاص طور پر بنیادی سطح پر، تاکہ اسکیم کے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔ پروگرام کے مقاصد کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) کے ذریعے مختلف سطحوں پر اسکیم کے نفاذ کے لیے ایک سازگار ماحول کی تخلیق اس اسکیم کے تحت ایک اہم سرگرمی ہے۔ ابلاغ عامہ کے مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔ مہم کا زور جی پی کی سطح پر ہے، جہاں ابلاغی آلات جیسے کہ نکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلے)، آڈیو ویژول کلپس، وال رائٹنگ، ڈسپلے بورڈ، پمفلٹ اور کیبل ٹی وی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

کمیٹی نے اسکیم کی مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ آبی تحفظ کے منصوبوں (ڈبلیو  ایس پیز)کے تحت مجوزہ اقدامات کے نفاذ کے لیے ہم آہنگی کو تیز کریں۔ سکریٹری نے ڈبلیو ایس پیز کی اکثریت کی تکمیل کو سراہا اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک بار بار چلنے والا عمل ہے اور ڈبلیو ایس پیزکو کمیونٹی کی مشاورت سے سالانہ اپ ڈیٹ کیا جانا ہے۔

سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اس اسکیم کے تحت اقدامات  کرتے ہوئے پینے کے پانی کے وسائل کی پائیداری کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ، چونکہ ترغیبی رقم ایک غیر منسلک فنڈ ہے، اس کا استعمال کسی بھی اٹل جل گرام پنچایت میں پائلٹ پروجیکٹوں کے لیے کیا جا سکتا ہے، تاکہ زمینی پانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

چونکہ کمیونٹیز اس اسکیم میں سب سے آگے ہیں، اس لیے کمیونٹیز کی استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ محکمہ  آبی وسائل ، آر ڈی اور جی آر  کےاسپیشل سکریٹری نے کمیونٹی کے ساتھ مسلسل مشغولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس مقصد پر توجہ مرکوز کی کہ ڈبلیو ایس پیزکمیونٹیز کی ملکیت ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ آئی ای سی اور آگاہی کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

این ایل ایس سی کی میٹنگ، جس کے بعد ورلڈ بینک کی طرف سے وسط مدتی جائزہ لیا گیا، جس میں اسکیم کے لیے ٹاسک ٹیم لیڈر نے مجموعی اور ریاستی لحاظ سے پیش رفت اور چیلنجز کے حوالے سے ماہ طویل مشن کا خلاصہ کیا۔ اہم چیلنجوں میں سے ایک، جس پر روشنی ڈالی گئی تھی، ریاستوں کی طرف سے توقع کے مقابلے میں کم ہم آہنگی تھی۔ چونکہ مراعات کے اگلے دور میں ہم آہنگی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے اس سرگرمی کو تیز کرنا ضروری ہے۔

تمام 7 ریاستوں نے اٹل بھوجل یوجنا کے تحت بہترین طریقوں کو بھی پیش کیا، جو ان کی اپنی ریاست میں ہو رہا ہے اور یہ اسکیم کس طرح زمینی پانی کے انتظام میں تبدیلی لا رہی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QY3P.jpg

اٹل بھوجل یوجنا کی قومی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تیسری میٹنگ وزارت  جل شکتی کے آبی وسائل کے محکمے، آر ڈی اور جی آر کے سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027EJF.jpg

اٹل بھوجل یوجنا کی قومی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تیسری میٹنگ میں 7 ریاستوں کے سینئر افسران اور ساتھ ہی کچھ لائن محکموں نے شرکت کی،جہاں اس اسکیم کو نافذ کیا جا رہا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-670



(Release ID: 1892400) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi