بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

انڈین پورٹس ایسوسی ایشن اور آر آئی ایس کے درمیان  بحری معیشت اور کنیکٹیویٹی  سے متعلق  ایک مرکز کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط

Posted On: 19 JAN 2023 6:18PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش  کے وزیر جناب سربانند  سونووال کی موجودگی میں  بندرگاہوں سے متعلق انڈین پورٹس ایسوسی ایشن (آئی پی اے) اور ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈیولپنگ کنٹریز (آر آئی ایس) کے درمیان، سمندری معیشت اور کنیکٹیویٹی سے متعلق ایک مرکز کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے ۔ تقریب کے دوران متعدد دیگر معززین بھی موجود تھے جن میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کی وزارت ، ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم (آر آئی ایس) اور  انڈین پورٹس ایسوسی ایشن (آئی پی اے) کے سینئر  افسران سمیت مختلف دیگر سرکردہ عہدیدار شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017NHK.jpg

سکریٹری (پی ایس ڈبلیو)  ڈاکٹر سنجیو رنجن نے مذکورہ  مرکز کے قیام کے لیے، کی جانے والی کوششوں کے لیے آئی پی اے اور آر آئی ایس ٹیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انڈمان اور نکوبار جزائر میں گریٹر نکوبار کے مقام پر خلیج گالاتھیا  میں ٹرانس شپمنٹ بندرگاہ کا مجوزہ پروجیکٹ  جلد ہی مکمل کیا جائے گا جو بیمس ٹیک  ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس لیے وزیر اعظم کی گتی شکتی پہل ہندوستان کے ساحلوں سے تجاوز کرجائے گی جس سے کہ  پڑوسی ممالک کی بندرگاہیں بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MF1B.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ "ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں لوگ اہم تبدیلیوں،  خاص طور پر بنیادی ڈھانچے اور پالیسی کے شعبوں میں بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ پوری دنیا اب تقریباً سبھی  شعبوں میں ہندوستان کی قیادت کے لیے اس کی طرف دیکھ رہی ہے۔ وزیرموصوف نے اپنی اس رائے کا اظہار بھی کیا کہ ’’ آر آئی ایس کو پالیسی  وضع کرنے کے عمل میں بھی اپنی مہارت پیش کرنی چاہیے، تاکہ حکومت ، اپنے پالیسی فیصلوں کو ہمارے بصیرت مند وزیر اعظم جناب  نریندر مودی جی کے خوابوں کے مطابق نافذ کر سکے۔ ‘‘

************

 

 

ش ح۔   ع م     ۔ م  ص

 (U: 672)

                    



(Release ID: 1892398) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Punjabi