وزارت سیاحت

مرکزی وزارت برائے سیاحت نےایف آئی ٹی یو آر میں شرکت کی؛ ایف آئی ٹی یو آر میڈرڈ میں دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی سفری نمائشوں میں سے ایک ہے

Posted On: 19 JAN 2023 6:30PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی وزارت سیاحت، 18 سے 22 جنوری تک میڈرڈ میں ایف آئی  ٹی یو آر میں شرکت کررہی ہے،  جو دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی سفری نمائشوں میں سے ایک ہے۔ ایف آئی  ٹی یو آرمیں ہندوستان کی شرکت اہم ہے، تاکہ اندرون ملک سیاحت کی بحالی کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح تک لے جایا   جاسکے۔

وزارت سیاحت نے 253 مربع میٹر کی جگہ لی ہے، جس میں 30 سے زیادہ شرکاء نمائش میں شرکت کے لیے انڈیا پویلین کے ساتھ مل کر نمائش کر رہے ہیں۔ اسپین کے بادشاہ اور ملکہ کی موجودگی نے انڈیا پویلین  کو رونق بخشی ، اور اس کا باضابطہ افتتاح اسپین میں ہندوستانی سفیر جناب دنیش کے پٹنائک نے کیا۔  کیرالہ  کے وزیر سیاحت جناب محمد ریاض، حکومت ہند کی وزارت سیاح کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب راکیش کمار ورما  نے بھی شرکت کی ۔ انڈیا پویلین کا افتتاح فیتہ  کاٹ کر کیا گیا ،جس کے بعد ہندوستانی ثقافتی پرفارمنس اور یوگا سیشن منعقد ہوئے۔

افتتاح کے بعد، ہندوستانی وفد اور شرکاء نے انڈیا پویلین اور مختلف حصہ لینے والی ریاستوں  اور  ٹور آپریٹروں  کے بوتھوں کا دورہ کیا، شرکت کا تال میل سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایس ای پی سی) نے کیا تھا۔ دن کے دوران، انکریڈیبل انڈیا نے مختلف ثقافتی پرفارمنسز، یوگا سیشنز، مہندی اور بالی ووڈ ڈانس پرفارمنس کا اہتمام کیا۔

سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش کمار ورما کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے میلیا ہوٹلز انٹرنیشنل، پیلیڈیم ہوٹل گروپ، ایکپیڈیا گروپ، ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی)، کشمین اور ویک فیلڈ اور انڈو ہسپانوی چیمبرز آف کامرس کی سینئر قیادت کے ساتھ اہم کاروباری میٹنگوں میں حصہ لیا۔  انوسٹ انڈیا کے زیر انتظام وزارت سیاحت میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ (آئی ڈی آئی پی) ڈویژن کے ذریعہ فراہم کردہ ان میٹنگوں میں ہندوستانی سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ ان تنظیموں کی قیادت کو 10 سے 12 اپریل 2023 کے درمیان نئی دہلی میں ہندوستان کی جی - 20  صدارت کی طرز پر وزارت سیاحت کی طرف سے منعقد ہونے والی پہلی عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے بھی باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-661



(Release ID: 1892379) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi