سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ‘پریکشا پہ چرچا’ ایک ایسی تحریک ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے چلائی گئی ہے جس کا مقصد طلباء، والدین، اساتذہ اور سماج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے
وزیر موصوف نے جموں و کشمیر میں کٹھوعہ کے محکمہ تعلیم کے ذریعہ ‘پریکشا پہ چرچا’ 2023 کے تحت منعقدہ ضلعی سطح کے پینٹنگ مقابلے میں شرکت کی
‘پریکشا پہ چرچا’ نے ایک ایسے ماحول کو فروغ دیا ہے، جہاں ہر بچے کی منفرد انفرادیت کو منایا جاتا ہے، حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اسے مکمل طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کے مکمل طور پر شروعات کے بعد ‘ڈراپ آؤٹ’ لفظ، پرانے سالوں کا ایک بدنما داغ متروک ہو جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
प्रविष्टि तिथि:
19 JAN 2023 6:48PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارتھ سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ 'پریکشا پہ چرچا' اہم ستونوں میں سے ایک ہے، جو ‘ایگزام واریئرس’ کے لیے انتہائی ضروری ہے، جس کا گزشتہ ستر سال سے کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں محکمہ تعلیم کے ذریعہ ‘پریکشا پہ چرچا’ 2023 کے تحت منعقدہ ضلعی سطح کے پینٹنگ مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘پریکشا پہ چرچا’ ایک تحریک ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت چلائی گئی ہے جس کا مقصد طلبہ، والدین، اساتذہ اور سماج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ پریکشا پہ چرچا 2023 سے پہلے، جو 27 جنوری کو ہونے والی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 'مودی ماسٹر کلاس' کا آغاز کیا ہے۔ پریکشا پہ چرچا نوجوانوں کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لیے بڑی تحریک‘ایگزام واریئرس’کا حصہ ہے۔ جناب مودی نے حال ہی میں ٹویٹ کیا،‘‘یہ امتحان کا موسم ہے اور چونکہ ہمارے ایگزام واریئرس# امتحان کی تیاریوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، منتروں اور سرگرمیوں کا ایک دلچسپ ذخیرہ بانٹ رہے ہیں جو امتحان کے تناؤ کو کم کرنے اور امتحانات کو منانے میں بھی مدد کریں گے۔’’
جی ڈی سی کٹھوعہ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘پریکشا پہ چرچا’ نے ایک ایسے ماحول کو فروغ دیا ہے، جہاں ہر بچے کی منفرد انفرادیت کو منایا جاتا ہے، حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اسے مکمل طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت ایک بڑی تحریک کا حصہ ہے جس میں طلباء کے لیے ایک تناؤ سے پاک ماحول پیدا کیا گیا ہے جس کا ان کی نہایت اہم اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ‘ایگزام واریئرس ’ میں بہترین بیان کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ یہ دور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور طلباء کے پاس موبائل ہینڈ سیٹس میں سب کچھ ہے، اس لیے ضرورت ہے ٹیلنٹ کی شناخت اور مناسب رہنمائی کی جائے اور یہ کام اس ملک کے اساتذہ ہی کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ طلباء میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے اساتذہ کو اب ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے تاکہ وہ صحیح سمت میں بہترین رہنمائی کرسکیں۔
قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے پیچھے کے دماغ اور اختراع کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ای پی- 2020 کا نصب العین مساوی اور جامع تعلیم ہے جس میں داخلی اور خارجی بہت سے مقامات ہیں، اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ کسی بھی بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے، چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ این ای پی-2020 کا سب سے اچھا حصہ یہ ہے کہ‘ڈراپ آؤٹ’ لفظ، جو پرانے دور کا ایک بدنما داغ ہے، متروک ہونے جارہا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں پہلے سے شروع کردہ مینٹرشپ پروگرام ایک کایا پلٹ ثابت ہو گا کیونکہ اس سے نہ صرف طلباء کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ مستقبل میں ایسے کاروباری افراد پیدا ہوں گے جو ملک میں بہترین اسٹارٹ اپس کی قیادت کرنے والے ملازمت فراہم کرنے والے ہوں گے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ اسی بات پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے ‘‘اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا’’ پر زور دیا تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ آج یہاں موجود طلباء @2047 ہندوستان کے معمار ہوں گے جو دنیا کی ہر ترقی یافتہ قوم کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کو ‘وشو گرو’ بننے کی طرف لے جانے کے لیے کافی توانائی بخش ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 652)
(रिलीज़ आईडी: 1892358)
आगंतुक पटल : 141