وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کلواری کلاس کی پانچویں آبدوز وگیر کو 23 جنوری 2023 کو بحریہ میں شامل کیا جائے گا

Posted On: 19 JAN 2023 5:31PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ 23 جنوری 2023 کو کلواری کلاس کی پانچویں آبدوز وگیر کو شامل کرنے والی ہے۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ آبدوزیں بھارت میں مژگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل)  ممبئی نے میسرز نیول گروپ، فرانس کے تعاون سے بنائی ہیں۔ کلواری کلاس کی چار آبدوزیں پہلے ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل ہو چکی ہیں۔

شاندار ماضی اور آغاز

سابقہ وگیر کو یکم نومبر 1973 کو بحریہ میں شامل کیا گیا تھا اور اس نے متعدد کارروائی مشن انجام دیے تھے جن میں ڈیٹرنٹ گشت شامل تھے۔ آبدوز کو تقریباً تین دہائیوں تک قوم کی خدمت کرنے کے بعد 07 جنوری 2001 کو بحریہ سے الک کر دیا گیا تھا۔

اسے 12 نومبر 2020 کو لانچ کیا گیا اور اسے ‘وگیر’ کا نام دیا گیا، اس کے نئے اوتار میں آبدوز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اب تک کی تمام دیسی ساختہ آبدوزوں میں سب سے کم تعمیراتی وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس نے 22 فروری کو اپنی پہلی سمندری سفر کا آغاز کیا۔ سمندری آزمائشوں کے آغاز کے موقع پر اور اس سے قبل وسیع پیمانے پر قبولیت کی جانچ پڑتال اور سخت سمندری آزمائش کے سلسلے سے گزری ہے۔

آبدوز کو 20 دسمبر 2022 کو میسرز ایم ڈی ایل نے بھارتی بحریہ کے حوالے کیا تھا۔

وگیر -  پانچویں زبردست آبدوز

وگیر بھارت کے بحری مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتی بحریہ کی صلاحیت کو فروغ دے گا اور یہ مختلف مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں سطح شکن جنگی سازوسامان، اآبدوز شکن جنگی سامان، انٹلی جنس اکٹھا کرنے، بارودی سرنگیں بچھانے اور نگرانی کے مشن شامل ہیں۔

وگیر - ریت شارک

ریت شارک ‘خفیہ کارروائی اور بے خوفی’ کی نمائندگی کرتی ہے، دو خوبیاں جو آبدوز کی اخلاقیات کے مترادف ہیں۔

  وگیر کی شمولیت بھارتی بحریہ کی طرف ایک اور قدم ہے، جو ایک بلڈر کی بحریہ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے اور ایک پریمیئر جہاز اور آبدوز کی تعمیر کے صحن کے طور پر ایم ڈی ایل کی صلاحیتوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 650)


(Release ID: 1892313) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Marathi , Hindi