وزارت خزانہ
ڈی آئی سی جی سی نے اے آئی ڈی کے تحت 35 بینکوں کے 3,06,146 اہل جمع کنندگان کے ڈپازٹ بیمہ کے دعووں کا تصفیہ کیا، جس کی رقم قیام کے بعد سے 4,055.10 کروڑ روپئے ہے
Posted On:
12 DEC 2022 6:29PM by PIB Delhi
01.09.2021 سے، جب ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ڈی آئی سی جی سی) (ترمیمی) ایکٹ، 2021 نافذ ہوا) 30.11.2022 تک، ڈی آئی سی جی سی نے 3,06,146 اہل بینکوں کے ڈپازٹ انشورنس دعووں کو تمام جامع ڈائریکشنز (اے آئی ڈی) کے تحت نمٹا دیا جس کی رقم 4,055.10 کروڑ روپئے ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ تصفیہ شدہ دعووں سے متعلق تفصیلات ضمیمہ- I (ANNEX-I) میں موجود ہیں۔
وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ ڈی آئی سی جی سی کے ذریعے طے شدہ دعووں کی سال وار اور بینک وار تفصیلات (ترمیمی ایکٹ سے پہلے کے دس سالوں کے دوران)، طے شدہ دعووں کی ڈی آئی سی جی سی کو ادائیگی اور وصولیوں کا فیصد ضمیمہ- )II (ANNEX-II. میں ہے۔
مزید معلومات دیتے ہوئے، وزیر نے بتایا کہ 01.09.2021 سے 30.11.2022 کے دوران ڈی آئی سی جی سی ایکٹ، 1961 کے سیکشن 18 اے کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹ انشورنس کی رقم کی ادائیگی کے بعد سے 12 بینک لیکویڈیشن میں چلے گئے ہیں۔ تفصیلات ANNEX-III. میں ہیں۔
مزید پس منظر کی معلومات دیتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ ڈی آئی سی جی سی ایکٹ، 1961، جیسا کہ ڈی آئی سی جی سی (ترمیمی) ایکٹ، 2021 کے ذریعے ترمیم کیا گیا ہے،جمع کنندگان کو 90 دنوں کے اندر ڈی آئی سی جی سی کے ذریعے عبوری ادائیگی کے ذریعے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے بینکوں پر 'تمام جامع ہدایات' (اے آئی ڈی) کے نفاذ کے 90 دنوں کے اندر ڈی آئی سی جی سی کے ذریعہ عارضی ادائیگیوں کے واسطہ سے 5 لاکھ روپئے تک کے اپنے ڈپازٹس تک وقتی رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اے آئی ڈی کے تحت رکھے گئے بینکوں کو اے آئی ڈی کے نفاذ کے 45 دنوں کے اندر جمع کنندگان کی ایک فہرست فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہر جمع کنندہ کے کریڈٹ پر ایک ہی صلاحیت اور اسی حق میں خالص بقایا ڈپازٹس دکھائے جاتے ہیں۔ ڈی آئی سی جی سی کو اے آئی ڈی کے نفاذ کے بعد 90 دنوں کی قانونی ٹائم لائنز کے اندر دعووں کا تصفیہ کرنا ہوتا ہے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 629)
(Release ID: 1892162)
Visitor Counter : 143