وزارت خزانہ

این آئی آئی ایف  نے ، بندرگاہوں اور لاجسٹکس، قابل تجدید توانائی، شاہراہوں، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، صحت دیکھ بھال اور  مینو فیکچرنگ کے علاوہ دیگر کا احاطہ کرنے والی 16 کمپنیوں  میں   فنڈ کی سرمایہ کاری  کا انتظام کیا

Posted On: 12 DEC 2022 4:10PM by PIB Delhi

سرمایہ  کاری  اور بنیادی ڈھانچے  کا  قومی فنڈ (این آئی آئی ایف) کا قیام، حکومت ہند، عالمی سرمایہ کاروں، کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی) اور  دیسی  مالیاتی  اداروں کے درمیان  اشتراکی  سرمایہ کاری  کے پلیٹ فارم  کے طور پر کیا گیا ہے۔ یہ  معلومات   خزانے کے وزیر مملکت  ڈاکٹر  بھاگوت کسن راؤ کراڑ نے  آج لوک سبھا میں ایک سوا ل کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

مزید  معلومات  فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف  نے کہا کہ  اس وقت  این آئی آئی ایف کے  تین فنڈس  ہیں، جن کے نام ہیں،  ماسٹر فنڈ،  فنڈ آف فنڈس اور  اہم مواقع کا فنڈ؛ جنہوں نے  بندرگاہوں اور لاجسٹکس، قابل تجدید توانائی، شاہراہوں، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، صحت دیکھ بھال اور  مینو فیکچرنگ کے علاوہ دیگر کا احاطہ کرنے والی 16 کمپنیوں  میں   فنڈ کی سرمایہ کاری  کا انتظام کیا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ  ایک انڈیا جاپان  فنڈ کے ذریعہ بھارت میں  کثیر  جہتی  شعبے میں  سرمایہ کاری فراہم کرنے کی غرض سے،  نومبر  2022  میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔

وزیر موصوف نے مزید  بتایا  کہ  این آئی آئی ایف کے فنڈس میں درج ذیل سے سرمایہ کاری ہوئی ہے:

  1. ابوظہبی سرمایہ کاری کی اتھارٹی (اے ڈی آئی اے)،  آسٹریلین  سُپر، کناڈا پنشن پلان سرمایہ کاری کا بورڈ ( سی  پی پی آئی بی)، اونٹاریو اساتذیہ کی پنشن کا پلان، پی ایس پی سرمایہ کاری، ٹیما سیک، امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (یو ایس ڈی ایف سی) جیسے  عالمی سرمایہ کار ۔
  2. ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، ایشیائی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کا بینک (اے آئی آئی بی)، نیا ترقیاتی بینک (این ڈی بی)  جیسے ایم ڈی بیز  ،  اور
  3. ایکسز بینک، ایچ ڈی ایف سی اسیٹ مینجمنٹ کمپنی، ایچ ڈی ایف سی لائف انسورنش، ایچ ڈی ایف سی  لمیٹڈ، آئی سی آئی سی آئی  بینک اور  کوٹک لائف انسورنش جیسے  دیسی  مالیاتی ادارے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-637



(Release ID: 1892159) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Telugu