وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے دماغی صحت اور نشے کے امور کے وزیر نے دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا دورہ کیا


انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی ڈیٹا بیسڈ ریسرچ، کمیونٹی ہیلتھ سروسز میں گہری دلچسپی ظاہر کی

Posted On: 18 JAN 2023 8:14PM by PIB Delhi

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے   دماغی صحت اور نشے کے امور کے وزیرنے حال ہی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، دہلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ کینیڈا میں آیوروید کی وجہ سے وہاں کے ہسپتالوں کا بوجھ کم ہو سکتا ہے، کیونکہ آیورویدک علاج کے طریقوں، اصولوں اور طرز زندگی کو اپنا کر بہت سی بیماریوں کو دور رکھا جا سکتا ہے۔ جناب مائیکل ٹیبولو اور کینیڈا انڈیا فاؤنڈیشن (سی آئی ایف)  کے زیرقیادت کینیڈین وفد نے   آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا (اے آئی آئی اے)  کا دورہ کیا۔

انسٹی ٹیوٹ میں دستیاب سہولیات سے متاثر ہو کر، جناب مائیکل ٹیبولو نے کہا، ’’انسٹی ٹیوٹ نے مجھے اپنے علم کو بڑھانے اور مشرقی اور مغربی ادویات کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد کی ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ یہ دونوں ادویات مل کر بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے کام کر سکتی ہیں۔ کینیڈا میں، ہم تیزی سے نتائج حاصل کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ بعض اوقات ہم روک تھام، تعلیم اور ایسے کام کرنے کے طریقے بھول جاتے ہیں جو ہمارے طرز زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہاں بہت سے ڈاکٹروں نے مجھے اپنا وقت دیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ کس طرح  قدیم تکنیک  جو کہ آزمودہ اور ثابت شدہ ہیں ،  اور لاکھوں سالوں سے موجود ہیں،  کے استعمال کے اقدامات  سے اسپتال میں دوا ور علاج کی سنگین ضروریات کو کم کرسکتے ہیں۔ ‘‘

 اے آئی آئی اے  کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا منوج نیساری نے وفد کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا ’’کینیڈا انڈیا فاؤنڈیشن کی مدد سے، ہمیں یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وہاں کینیڈا میں آیوروید کے علم کی تبلیغ کرنے والا ادارہ قائم کیا جائے گا۔ ہمیں جناب ٹیبولو کے ساتھ ڈیٹا پر مبنی شواہد کا اشتراک کرنے میں خوشی ہے اور خواہش ہے کہ وہ اسے وہاں کی حکومت کے سامنے پیش کر یں‘‘۔

وفد نے اے آئی آئی اے  کے اختیار کردہ انٹیگریٹیو ماڈل کو سمجھنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ اور ہسپتال کے ساتھ ساتھ لیبارٹریز اور دیگر سہولیات  کا دورہ کیا ۔ کینیڈا کے سرکاری وفد کی  آیوش کی وزارت نے عزت افزائی بھی کی ۔ نئی دہلی کے اے آئی آئی اے  کی ڈائریکٹر ، نے مختلف محکموں کے کام کاج کی وضاحت کی جن میں او پی ڈی، ٹرسٹیری کیئر یونٹ، اکیڈمک بلاک اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ریسرچ سینٹر شامل ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی ایک ٹیم نے بھی وفد کے سامنے انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈمک اور ہاسپٹل ونگ کے آس پاس کی سہولیات سے واقف کرایا۔

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U: 628)

 


(Release ID: 1892128) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Telugu