ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

جناب راجیو چندر شیکھر نے جھارکھنڈ میں گرامین اُدیمی پروجیکٹ کے تحت کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کرنے والی 200 قبائلی خواتین کی عزت افزائی کی


ہنر مندیاں نئے ہندوستان کی مستقبل کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہیں: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 18 JAN 2023 6:41PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں-

اس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت 200 سے زائد قبائلی خواتین کو سرٹیفکیٹ دیے گئے جنہوں نے اپنی ہنرمندی کی تربیت مکمل کی۔

ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے گملا میں منعقد ہونے والے   گرامین ادیمی پروجیکٹ  کے اعزاز دینے والے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے  آج ہنر مندی کو مواقع کا ایک گیٹ وے قرار دیا اور  کہاکہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ ملک کے  ہر گوشے گوشے میں سب کے لیے ہنرمندی کے مواقع کو یقینی بنایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QCQX.jpg

جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ہنر مندیاں نئے ہندوستان کے مستقبل کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہماری کوشش مقامی مواقع اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر مندی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہروں کی طرف ہجرت کو کم کرنے اور مقامی معیشت کو بہتر بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آتم نر بھر بھارت (خود کفیل) کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن آتم نربھر گاؤوں  اور آتم نربھر پنچایتوں کے ذریعے سفر کرتا ہے، اور کہا کہ آتم نربھرتا  ہمارے قبائلیوں (جن جاتیہ) کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UMZC.jpg

200 سے زائد قبائلی خواتین جنہوں نے پروجیکٹ کے فیز 3 کے تحت اپنی ہنر مندی کی تربیت مکمل کی تھی، کو پروگرام میں ان کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور راجیہ سبھا کے رکن جناب سمیر اورن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب چندر شیکھر نے بعد میں جھارکھنڈ اور تمل ناڈو سے مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ (ایم جی این ایف ) اسکیم کے تحت کام کرنے والے فیلوز کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہنر مندی کے بارے میں وزیر اعظم مودی کے وژن کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ پلان کو مقامی معیشت کی بہتری کے لیے ملازمتوں اور کاروباری افراد کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور انہیں  یہ نئے بھارت، نئے اوسر، نئی سمردھی کے وژن کی عکاسی کرنی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UMZC.jpg

جناب  راجیو چندر شیکھر آج پہلے رانچی پہنچے تھے اور لوہرداگا میں مقدس منوکامنا سدھی درگا مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے جھارکھنڈ پولیس کے شہید دیو نارائن بھگت کی یادگار پر بھی خراج عقیدت پیش کیا جو 2012 میں نکسلیوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

************

 

 

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U: 620)



(Release ID: 1892111) Visitor Counter : 106