الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب راجیو چندر شیکھر کل بینگلورو میں انڈیا انٹرنیشنل ٹیکنالوجی لاء کانفرنس میں کلیدی خطاب  کریں گے


سیمی کنڈیکٹر ڈیزائن اسپیس میں این ایکس پی سیمی کنڈیکٹرس اور  اسٹارٹ اپس کی قیادت کے ساتھ بات چیت

وزیر موصوف عالمی صلاحیت سازی کے مرکز گلوبل کیپبلٹی سینٹر (جی سی سی) بین الاقوامی کارپوریشنوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے

Posted On: 18 JAN 2023 6:16PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی نیز  مہارت کے فروغ  اور انٹر پرینیور شپ کے  وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر کل بینگلورو میں آئی ٹیک انٹرنیشنل انڈیا کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے۔

وزیر موصوف  کانفرنس میں‘‘ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن’’  کے موضوع  پر خطاب کریں گے، جس کا انعقاد  بین الاقوامی  ٹیکنالوجی  لاء ایسوسی ایشن  کر رہی ہے۔ لاء  کی یہ  میٹنگ  ایک  سالانہ تقریب ہے، جو دنیا بھر کے  قانون دانوں کو  ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے، جہاں وہ  ٹیکنالوجی  پالیسی  کے دائرہ کار میں فوری توجہ کے معاملات پر  تبادلہ خیال کرتے ہیں اور  اسے  اس شعبے میں  انتہائی  اہم  کانفرنسوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

 وزیر موصوف جھار کھنڈ کے شہر  رانچی کا  اپنا  باقاعدہ دورہ  پورا کرنے کے بعد آج شامل بینگلورو پہنچیں گے۔

آئی ٹیک لاء کانفرنس کے بعد ، وزیر موصوف  این ایکس پی  سیمی کنڈیکٹرس کے دفتر کا دورہ کریں گے۔ وہ  این ایکس پی  ڈیزائن لیڈر شپ  کمیونٹی  کے ساتھ  تعامل کریں گے  اور  ہندوستانی  سیمی کنڈیکٹر ایکو نظام کی تعمیر سے متعلق  مذاکرات کریں گے۔ اس دورے کے حصے کے طور پر  وزیر موصوف  این ایکس پی  کے  زیر سرپرستی  تیار کردہ  مختلف ڈیزائن  اور  نظاموں کے  اسٹارٹ اپس  کے ساتھ بھی  ملاقات کریں گے، جو  مصنوعی  انٹلیجنس ، 5 جی  اور  خود کار  ڈی آر این کے  ڈومین  سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزیر موصوف عالمی صلاحیت سازی کے مرکز گلوبل کیپبلٹی سینٹر (جی سی سی) بین الاقوامی کارپوریشنوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، جس میں گولڈ مین سچس، جے پی مورگن چیس، سیمسن، سونی اور  دیگر  جیسی  کمپنیاں شامل ہیں۔ تبادلہ خیال کا مرکز  اس امر کے  اطراف مرکوز  رہے گا، کہ جی سی سی ، ہندوستان میں  روز گار کے  زیادہ مواقع  پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ  انتہائی بنیادی  پیمانے پر  مہارت کی  ترقی کے  وسائل کس طرح پیدا کرسکتا ہے۔

وزیر موصوف کے دورے کے دورے دن میں ایک روز گار میلے میں شرکت کرنا شامل ہے۔ روز گار میلے ، روز گار تلاش کرنے والوں اور  آجروں کے درمیان  براہ راست    ملاقات کرانے کے  مقصد کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ وہ بینگلورو  میں  کرناٹک پبلک  اسکول ، اترا چلّی  کا بھی  دورہ کریں گے، جہاں وہ طالب علموں اور اساتذہ کے ساتھ  بات چیت کریں گے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-624



(Release ID: 1892104) Visitor Counter : 256


Read this release in: Kannada , English , Hindi