مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی  نے ‘ہندوستان میں سب میرین کیبل لینڈنگ کے لیے لائسنسنگ فریم ورک اور ریگولیٹری میکانزم’ پر مشاورتی پیپر پر تبصرے / جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

Posted On: 19 JAN 2023 9:43AM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 23 دسمبر 2022 کو ‘ہندوستان میں سب میرین کیبل لینڈنگ کے لیے لائسنسنگ فریم ورک اور ریگولیٹری میکانزم’ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تبصرے وصول  کرنے کی آخری تاریخ  20 جنوری 2023 تھی اور جوابی تبصروں کے لیے 03 فروری 2023 مقرر  کی گئی تھی ۔

تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں مزید توسیع کے لیے اسٹیک ہولڈرز/ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب10 فروری 2023 اور  24 فروری 2023تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے / جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advbbpa@trai.gov.in پر بھیجے جاسکتے ہیں جس کی ایک کاپی jtadvbbpa-1@trai.gov.in پر  دستیاب ہے۔ مزید کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب  سنجیو کمار شرما، مشیر (براڈ بینڈ اور پالیسی تجزیہ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر 23236119 -11- 91+پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.619



(Release ID: 1892100) Visitor Counter : 90