خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی ڈبلیو نے 'تیزاب حملے'  پر نوڈل افسروں کی آل انڈیا میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 18 JAN 2023 5:54PM by PIB Delhi

خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے تیزاب اور دیگرتیزابی زہر کی خرید و فروخت ، لواحقین کے لیے معاوضہ، ان کے علاج اور بحالی سے متعلق مسائل وغیرہ  کو حل کرنے کے لیے غور و فکر، تبادلہ خیال اور تجاویز کا اشتراک کرنے کے لیے 'تیزاب حملے' پر نوڈل افسروں کی کل ہند میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں ہندوستان بھر کی ریاستوں کے 23 نوڈل افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے کی اور اس میں این سی ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری جناب  اشولی چلائی اور کمیشن کے سینئر ریسرچ آفیسر جناب آشوتوش پانڈے نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PI80.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، محترمہ شرما نے تیزاب اور دیگر مضراشیاء کی غیر منظم فروخت کو ختم کرنے کی فوری ضرورت اور زندہ بچ جانے والوں کی مناسب بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ شرما نے کہا "سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود، سچائی یہ ہے کہ تیزاب اب بھی فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تیزاب کی غیر منظم فروخت کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے جائیں۔ کوئی بھی معاشرہ مہذب نہیں سمجھا جا سکتا اگر وہ خواتین پر اس طرح کے گھناؤنے مظالم کو روکنے کے لیے کام نہیں کرتا ہے‘‘ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CCTT.jpg

اس میٹنگ کے دوران دی گئی چند سفارشات یہ ہیں؛ اسکولوں، یونیورسٹیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں میں صنفی حساسیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک وسیع مہم چلانا؛ تیزاب کی فروخت پر سخت ضابطے نافذ کرنا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو لائسنس دینے کا واحد اختیار، 15 دن کے بعد اسٹاک کی تصدیق کرنا، اور تیزاب کی فروخت پر باقاعدہ رپورٹنگ کی ضرورت ہے۔ اس گروپ نے پٹرول اور ڈیزل سے حملوں کے متاثرین کے ساتھ بھی اسی طرح سلوک کرنے کی سفارش کی ہے جس طرح تیزاب کے حملوں کے متاثرین کو معاوضے کے معاملے میں۔ پینل نے تیزاب کے حملے کے متاثرین کے لیے مفت طبی دیکھ بھال کے لیے نجی اسپتالوں کو مالی مدد فراہم کرنے، تیزاب کے حملے سے بچ جانے والوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن، اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعہ ان کے لیے کارپس فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔

سینسر بورڈ سے فلموں میں انتقامی سازشوں کی  ستائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ، متاثرین کے لیے معاوضے کے عمل کو ہموار کرنے، تیزاب کے حملے میں  بچ جانے والوں کے لیے مزید بحالی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسی کچھ تجاویز بھی میٹنگ کے دوران دی گئی تھیں۔ کمیشن میٹنگ کے دوران زیر بحث تمام سفارشات کو آگے لے کر جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تیزاب  کے حملے  میں  متاثرہ خواتین کی مدد اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-616



(Release ID: 1892094) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi