بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشادیپ کے 1(ایک) پارلیمانی  حلقے ، اور اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلیوں  کی چھ نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا شیڈیول

Posted On: 18 JAN 2023 5:13PM by PIB Delhi

کمیشن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشادیپ کے 1(ایک) پارلیمانی  حلقے ، اور اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلیوں  کی چھ نشستوں کو پر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے -

 

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام

پارلیمانی/اسمبلی حلقہ کا نمبر اور نام

جگہ خالی ہونے کی وجہ

1.

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشادیپ

لکشادیپ (ایس ٹی) پی سی

جناب محمد فیضل پی پی کی نااہلی

2.

اروناچل پردیش

  1. لملا (ایس ٹی ) اے سی

جناب جمبے تاشی کی موت

3.

جھارکھنڈ

23 – رام گڑھ اے سی

محترمہ ممتا دیوی کی نااہلی

4.

تمل ناڈو

98- ایروڈ (مشرق) اے سی

جناب تھیرو ای۔ تھیرومہان ایویرا کی موت

5.

مغربی بنگال

60- ساگر دیگھی اے سی

جناب سبرت ساہا کی موت

6.

مہاراشٹر

215- کسبا پیٹھ اے سی

محترمہ مکتا شیلیش تلک کی موت

7.

مہاراشٹر

205- چنچواڑ اے سی

جناب لکشمن پانڈورنگ جگتاپ

 

ضمنی انتخابات کا شیڈیول مندرجہ ذیل ہے:

پارلیمانی/ اسمبلی حلقہ کے لیے ضمنی انتخابات کا شیڈیول

انتخابات سے متعلق سرگرمیاں

شیڈیول

گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ

31 جنوری 2023 (منگل)

نامزدگی کی آخری تاریخ

7فروری 2023 (منگل)

نامزدگیوں کی جانچ کی تاریخ

8 فروری 2023 (بدھ)

امیدواروں کی نام واپسی کی آخری تاریخ

10 فروری 2023 (جمعہ)

ووٹنگ کی تاریخ

27 فروری 2023 (بروز پیر)

گنتی کی تاریخ

2 مارچ، 2023 (جمعرات)

وہ تاریخ جس سے قبل انتخابات مکمل ہو جائیں گے

4 مارچ 2023 (سنیچر)

 

  1. انتخابی فہرست

مذکورہ اسمبلی حلقوں کے لیے انتخابی فہرستیں 5 جنوری 2023 کو شائع کی گئیں جن کی اہلیت کی تاریخ 01.01.2023 ہے اور ان انتخابات کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ تک اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔

 

  1. الیکٹرانکس ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اور وی وی پی ا ے ٹی

کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وافر تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینیں دستیاب کرائی گئی ہیں اور اس امر کو یقینی بنانے کے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں کہ ان مشینوں کی مدد سے بلارکاوٹ انتخابات کا عمل انجام دیا جائے۔

  1. ووٹ دہندگان کی شناخت

الیکٹورل فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی )ووٹ دہندہ کی شناخت کا اہم دستاویز ہوگا۔ حالانکہ، پولنگ اسٹیشن پر مندرجہ ذیل شناختی دستاویزات میں سے کوئی ایک بھی دکھایا جا سکتا ہے:

    1. آدھار کارڈ
    2. منریگا روزگار کارڈ
    3. بینک / ڈاک خانہ کے ذریعہ جاری کردہ پاس بک مع تصویر
    4. وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ صحتی بیمہ اسمارٹ کارڈ
    5. ڈرائیونگ لائسنس
    6. پین کارڈ
    7. این پی آر کے تحت آر جی آئی کے ذریعہ جاری کردہ اسمارٹ کارڈ
    8. بھارتی پاسپورٹ
    9. پنشن دستاویز مع تصویر
    10. مرکزی/ ریاستی حکومت/ پی ایس یو/ پبلک لمیٹڈ کمپنیوں  کے ذریعہ ملازمین کے لیے جاری  کردہ سروس شناختی کارڈس ، اور
    11. اراکین پارلیمنٹ / اراکین اسمبلی/ ایم ایل سی  کو جاری کیے گئے سرکاری شناختی کارڈس
    12. سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، حکومت ہند کے ذریعہ جاری کردہ منفرد نا اہلی آئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈ
  1. ضابطہ اخلاق

ماڈل ضابطہ اخلاق فوری طور پر اس ضلع (اضلاع) میں نافذ ہو گا جس میں انتخابات کے عمل سے گزرنے والے اسمبلی حلقے کا پورا یا کوئی حصہ شامل ہے، جزوی ترمیم سے مشروط ہے، جیسا کہ کمیشن کی ہدایت نمبر 437/6/1این ایس ٹی /2016-سی سی ایس، مؤرخہ 29 جون 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے(یہ کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے)۔

  1. مجرمانہ پس منظر سے متعلق اطلاع

مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران تین مواقع پر اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعہ اس حوالے سے معلومات شائع کرنے کی ضرورت ہے۔وہ سیاسی جماعت جو مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں کو موقع دیتی ہے، انہیں بھی تین مواقع پر اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلوں ، اور اپنی ویب سائٹ پر اپنے امیدواروں کے مجرمانہ پس منظر کے بارے میں معلومات شائع کرنی ہوں گی۔

کمیشن نے اپنے مراسلے 3/4/2019/ایس ڈی آر/والیوم IV مؤرخہ 16 ستمبر 2020 کے ذریعہ یہ ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ مدت کا فیصلہ مندرجہ ذیل طریقہ سے تین بلاکوں کے ساتھ کیا جائے گا، تاکہ ووٹ دہندگان کے پاس ایسے امیدواروں کے پس منظر کے بارے میں جاننے کے لیے خاصہ وقت ہو:

  1. نام واپس لینے کے شروعاتی 4 دنوں کے اندر
  2. آئندہ پانچویں اور آٹھویں دنوں کے درمیان
  3. 9ویں دن سے مہم کے آخری دن تک (ووٹنگ کی تاریخ سے قبل دوسرے دن)

(مثال: اگر نام واپسی کی تاریخ مہینے کی 10ویں تاریخ ہے اور مہینے کی 24 تاریخ کو ووٹنگ ہونی ہے، تو اعلامیہ کی اشاعت کے لیے پہلا بلاک مہینے کی 11 اور 14 تاریخ کے درمیان انجام دیا جائے گا، دوسرا اور تیسرا بلاک بالترتیب مہینے کی 15 ویں اور 18ویں، اور 19ویں اور 22ویں تاریخ کے درمیان انجام دیا جائے گا۔)

یہ ضرورت 2015 کی رٹ پٹیشن (C) نمبر 784 (لوک پراہاری بنام یونین آف انڈیا  اور دیگر)اور 2011 کی رٹ پٹیشن (سیول) نمبر 536 (پبلک انٹریسٹ فاؤنڈیشن اور او آر ایس بنا یونین آف انڈیا اور اے این آر)میں معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔

 

یہ معلومات ایپ پر ’نو یور کینڈیڈیٹس‘ کے عنوان کے تحت بھی دستیاب کرائی جائے گی۔

  1. ضمنی انتخابات کے دوران کووِڈ سے متعلق انتظامات

ملک بھر میں کووِڈ سے متعلق صورتحال میں مجموعی طور پر رونماہوئی بہتری اور این ڈی ایم اے/ ایس ڈی ایم اے کے ذریعہ ڈی ایم ایکٹ کے تحت  عائد کی گئیں پابندیوں کو ہٹانے  کے مدنظر، صحت و کنبہ بہبود، حکومت ہند کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے عمل کے دوران، پانچ نکاتی حکمت عملی – یعنی جانچ، پتہ لگانا، علاج کرنا، ٹیکہ کاری اور کووِڈ سے متعلق مناسب برتاؤ ، پر مسلسل توجہ دی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ کو مؤثر انداز میں کووِڈ صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی اور مطلوبہ قانونی/ انتظامی اصول تجویز کرتے ہوئے کووِڈ سے متعلق مناسب برتاؤ کے قواعد کو نافذ کرنا ہوگا۔

کمیشن نے 14 اکتوبر 2022 کو کووِڈ سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جو کمیشن کی ویب سائٹ  https://eci.gov.in/files/file/14492-covid-guidelines-for-general- electionbye-elections-to-legislative-assemblies-reg/ پر دستیاب ہیں، جن پر انتخابات کے دوران عمل کیا جائے گا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO. 609


(Release ID: 1892063) Visitor Counter : 159