وزارت خزانہ

ڈی ایف ایس کے ذریعے سائبر سیکورٹی سے متعلق اقدامات کی تیاری اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں تیاری پر سمپوزیم کا اہتمام

Posted On: 18 JAN 2023 5:11PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کے محکمہ (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ نے آج یہاں فائنانشل سروسز سائبر سیکورٹی (ایف آئی این ایس سی وائی) کے عنوان سے سائبر سیکورٹی پر ایک نصف روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ ڈی ایف ایس کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے سمپوزیم کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N2X9.jpg

اس سمپوزیم نے سرکاری ایجنسیوں اور محکموں کے سینئر افسران، اور مالیاتی خدمات کے شعبے کے ریگولیٹرز کے ساتھ ساتھ بینکوں، انشورنس کمپنیوں، اور ایف آئی کے سینئر ایگزیکٹوز اور سی آئی ایس او کو سائبر سیکورٹی اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات، طرز عمل اور خدشات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مالیاتی خدمات کے شعبے میں، مستقبل کے سائبر خطرات کے لیے سیکٹر کی تیاری اور ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے نظرثانی شدہ مسودے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سمپوزیم میں محکمہ مالیاتی خدمات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، وزارت داخلہ، سرکاری ایجنسیوں جیسے سی ای آر ٹی-ان، این سی آئی آئی پی سی، انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر کے سینئر افسران،  مالیاتی خدمات کے شعبے کے ریگولیٹرز جیسے آر بی آئی، آئی آر ڈی اے آئی، اور پی ایف آر ڈی اے؛ پبلک سیکٹر کے بینک اور بیمہ کنندگان، نجی شعبے کے معروف بینک اور بیمہ کنندگان، اور بڑے مالیاتی ادارے جیسے کہ نابارڈ، سڈبی، ایگزم بینک اور نیشنل ہاؤسنگ بینک نے شرکت کی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 611

 



(Release ID: 1892034) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Telugu