مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائی-یو کی پیش رفت

Posted On: 12 DEC 2022 6:40PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) 25جون 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی-یو)کے تحت مرکزی مدد فراہم کر رہی ہے،تاکہ تمام اہل شہری مستفدین کو چار ورٹکلز یعنی بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن (بی ایل سی)، پارٹنرشپ میں کفایتی رہائش (اے ایچ پی)، جھگیوں کی اسی مقام پر از سر نو ترقی (آئی ایس ایس آر) اورقرض سے منسلک سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) کے ذریعے بنیادی سہولیات کے ساتھ پکے مکانات فراہم کیے جا سکیں۔31 مارچ 2022 تک کل 122.69 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی تھی۔ اس کے بعد 31.3.2022 تک منظور شدہ مکانات کی تکمیل کے لیے اسکیم کو 31 دسمبر 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ توسیعی مدت کے دوران کوئی اضافی مکانات کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ تاہم،122.69 لاکھ مکانات کی مجموعی حد کے اندر، ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منظور شدہ بی ایل سی؍اے ایچ پی؍آئی ایس ایس آر مکانات، جن کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا ہے، ان کی جگہ نئے بی ایل سی مکانات  لے سکتے ہیں۔مکانات کی تکمیل میں عام طور پر بی ایل سی مکانات کے لیے 12 سے 18 ماہ اور اسکیم کے اے ایچ پی؍آئی ایس ایس آر ورٹکلز کی صورت میں 24 سے 36 ماہ لگتے ہیں۔

یہ اطلاع ہاؤسنگ اورشہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*************

ش ح- ف ا–ن ع

U. No.594



(Release ID: 1891926) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Kannada