قبائیلی امور کی وزارت

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر پراکرم دیوس منانے کے لیے نئی دہلی میں 23 اور 24 جنوری کو ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا


‘آدی شوریہ - پرو پراکرم کا’ ثقافت کو شجاعت کے ساتھ ایک مؤثر انداز میں جوڑتا ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 17 JAN 2023 8:04PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

  • دو روزہ فیسٹول مسلح افواج کی صلاحیتوں اور ہندوستان کی قبائلی ثقافت کی نسلی خوبصورتی کو پیش کرے گا۔
  • اس موقع پر ملک بھر کے قبائلی فنکاروں کی طرف سے ایک گھنٹہ کا روایتی رقص (کھکھری ڈانس، گٹکا، ملاکھمب، کلاریپائیتو، تھنگٹا) کا انعقاد کیا جائے گا۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات 2023 کے ایک حصے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126ویں یوم پیدائش (جو پراکرم دوس کے طور پر منایا جاتا ہے) کے موقع پر 23 اور 24 جنوری 2023 کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹول ‘آدی شوریہ - پرو پراکرم کا’ منعقد کیا جائے گا۔ دو روزہ فیسٹول مسلح افواج کی صلاحیتوں اور ہندوستان کی قبائلی ثقافت کی نسلی خوبصورتی کی نمائش کرے گا۔ مفت ٹکٹ www.bookmyshow.com  کے ذریعے دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017ESX.png

قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے کہا کہ ‘‘یہ ایک منفرد پہل ہے جو سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر پراکرم دوس منانے کے لیے کی گئی ہے۔’’

جناب ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ یہ فوجی ٹیٹو اور آدی شوریہ کی نمائندگی کرنے والے قبائلی رقص کی نمائش کا ایک مجموعہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ قبائلی قدیم زمانے سے ملک کے وسائل یعنی جل، جنگل اور زمین (پانی، جنگل، زمین) کے محافظ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلیوں نے آزادی کی جدوجہد کے دوران نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف بہادری سے لڑا اور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

جناب ارجن منڈا نے مزید کہا کہ آدی شوریہ یا ‘پرو پراکرم کا’ ثقافت کو شجاعت کے ساتھ ایک مؤثر انداز میں جوڑتا ہے۔ مرکزی وزیر نے تمام لوگوں سے 23 اور 24 تاریخ کو جواہرلال نہرو اسٹیڈیم آنے کی بھی اپیل کی تاکہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے نکالے گئے قبائلی رقص کی شاندار نمائش دیکھیں۔

میڈیا کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایڈیشنل سکریٹری برائے قبائلی امور، محترمہ آر جیا نے کہا کہ ‘‘ہم ایک عظیم الشان پروگرام کی توقع کر رہے ہیں جہاں فوجی جوان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ علاوہ ازیں 20 قبائلی گروپوں کی طرف سے رقص کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ پہلی بار اس قسم کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اور ہم سب بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ پروگرام امرت کال میں منعقد کیا جا رہا ہے۔’’

پروگرام میں ملک بھر کے قبائلی فنکاروں کی طرف سے فوجی ٹیٹو (پیراموٹر گلائیڈنگ، ہاٹ ایئر بیلون، گھڑسواری شو، موٹر سائیکل ڈسپلے، ایئر واریر ڈرل، نیوی بینڈ) اور ایک گھنٹہ کا روایتی رقص پرفارمنس (کھکھری ڈانس، گٹکا، ملاکھمب، کلاری پیتو، تھنگٹا) شامل ہیں۔ گرینڈ فائنل میں مشہور گلوکارجناب کیلاش کھیر کی پرفارمنس شامل ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024EQ3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031BH2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004867O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005N96U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RBCY.jpg

 

اس فیسٹول کا مقصد ملک کے بہادروں کی قربانیوں کو یاد کرنا اور بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منانا ہے جو ہندوستان کو بہت منفرد اور متنوع بناتا ہے۔ اس کا مقصد نیتا جی سبھاش چندر بوس کی بہادری کو ایک ساتھ منانا، ہندوستان کی حقیقی روح کو اپنانا اور ایک مضبوط اور خوشحال ‘نیو انڈیا’ کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ وزارت دفاع اور قبائلی امور کی وزارت مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں بھارتی ساحلی محافظ دستہ ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنے والی ایجنسی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007G0ZA.png

دیگرمتعلقہ لنکس

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 577)



(Release ID: 1891890) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Manipuri