کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے تین کوئلہ کانوں کو مختص کرنے کے لئے احکامات جاری کئے
تجارتی کانکنی کے تحت اب تک 48 احکامات جاری کیے گئے ہیں
Posted On:
17 JAN 2023 5:49PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے تجارتی کوئلے کی کانکنی کے تحت آج مزید تین کوئلے کی کانوں کو مختص کرنے کے لئے احکامات جاری کیے ہیں۔ کامیاب بولی دہندگان کے نمائندوں کو ایڈیشنل سکریٹری (ایم او سی) اور نامزد اتھارٹی، جناب ایم ناگراجو سے مختص کرنے کے احکامات موصول ہوئے۔ اپنے خطاب کے دوران ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی نے توانائی کے تحفظ میں شراکت کے لیے نجی شعبے کی شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے کامیاب بولی دہندگان سے بھی درخواست کی کہ وہ کوئلے کی کان کی ترقی کو کارکردگی کے پیمانے کے مطابق مکمل کریں۔
ان تینوں کوئلے کی کانوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3.7 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) اور ارضیاتی ذخائر 156.57 ملین ٹن ہے۔ توقع ہے کہ ان کانوں سے 408 کروڑ روپے سالانہ کی آمدنی ہوگی اور یہ 550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ اس سے 5000 افراد کو روزگار ملے گا۔
ان کوئلے کی کانوں کی الاٹمنٹ کے ساتھ کمرشیل کانکنی کے تحت 89 میٹرک ٹن سالانہ کے مجموعی پی آر سی کے ساتھ اب تک 48 کوئلے کی کانوں کے لیے مختص کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 571)
(Release ID: 1891889)
Visitor Counter : 132