وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے سینیہ رن شیترم 2.0 – سائبر سے خطرہ پر مبنی سیمینار و ورکشاپ کا اہتمام کیا
Posted On:
17 JAN 2023 5:24PM by PIB Delhi
ہیڈکوارٹر آرمی ٹریننگ کمانڈ (اے آر ٹی آر اے سی) کے زیراہتمام ہندوستانی فوج نے اکتوبر 2022 سے جنوری 2023 تک ہیکاتھن کے دوسرے ایڈیشن کا مناسب طور پر ’’سینیہ رن شیترم 2.0‘‘ کے نام سے انعقاد کیا جس کا مقصد آپریشنل سائبر چیلنجوں کا حل تلاش کرنا اور سائبر سیکورٹی کے شعبے میں جدید حل کی شروعات کرنا اور اسے آگے بڑھانا ہے۔ تقریب کے انعام یافتگان کو 17 جنوری، 2023 کو ایک ورچوئل پروگرام کے دوران آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے اعزاز سے نوازا۔
اس تقریب کا مقصد مخصوص شعبوں میں مقامی صلاحیتوں کی شناخت اور سائبر ڈیٹرنس، سیکورٹی سافٹ ویئر کوڈنگ، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم آپریشنز (ای ایم ایس او) اور مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ (اے آئی/ایم ایل) کے ڈومینز میں تربیت کے معیار کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ شرکت تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلی تھی اور انفرادی/ٹیم انداز میں شرکت کی اجازت تھی۔ اس طرح اس آخری حالت کو پورا کرنے کے لیے سائبر سے خطرہ پر سیمینار کم ورکشاپ کا انعقاد چار ذیلی ایونٹس کے تحت کیا گیا جس میں درج ذیل سرگرمیاں شامل تھیں:-
سکیور سافٹ ویئر کوڈنگ – اس کا مقصد سافٹ ویئر پروگراموں کو محفوظ بنانے اور سافٹ ویئر کوڈ میں سائبر سیکورٹی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل ہنر کی شناخت کے میدان میں اکیڈمی کے ساتھ مشغول ہونا تھا۔ کوئمبٹور سے تعلق رکھنے والے جناب اروند ہری ہرن ایم، جو سائبر سیکورٹی کے شوقین ہیں اور ان کے پاس کئی سرٹیفکیٹ ہیں، نے اس زمرے میں انعام حاصل کیا ہے۔
ای ایس ایم او: وائی فائی 6 کے لیے کسٹمائزڈ انڈین آرمی اسپیسفک اسٹیک – اس ذیلی ایونٹ کے انعقاد کا مقصد سیکورٹی کی سطحوں کو بڑھانے کے لیے محفوظ وائی فائی اسٹیک کے انڈین آرمی کے مخصوص ورژن کو لاگو کرنے کا حل تلاش کرنا تھا۔ کرنل نشانت راٹھی، کمانڈنٹ، آرمی ہیڈکوارٹر کمپیوٹر سنٹر اس زمرے کے فاتح ہیں۔ایل اینڈ ٹی کے ساتھ کام کرنے والے جناب سوریہ سردھی بلارکن دوسرے نمبر پر ہیں اور محترمہ تنیشا جوشی، جو اس وقت ڈارک انرجی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، نے تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔
مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ: این ایل پی پروسیسنگ اور ریڈیو انٹرسیپٹ کی ڈی کوڈنگ – اس ذیلی ایونٹ نے کثیر لسانی ریڈیو نشریات کے ترجمہ اور ڈکرپشن کو ایڈریس کرنے کے لیے ایک اے آئی اسٹیک بنانے میں مدد کی۔ گیان ماتا ودیا وہار، ناندیڑ، مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم ماسٹر متھل سالونکھے نے اس زمرے میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ جناب پرشانت کمار سنگھ، جنہوں نے پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی سے بی ٹیک (سی ایس) کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس وقت آئی آئی ٹی مدراس سے بی ایس سی (ڈیٹا سائنس) کر رہے ہیں، دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کیڈٹ سوشانت سارسوت، جو کہ اس وقت ہیڈکوارٹر ایسٹرن نیول کمانڈ میں تعینات ہیں، نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
سائبر ڈیٹرنس: کیپچر دی فلیگ (سی ٹی ایف) – یہ سات مراحل کا سائبر سیکورٹی چیلنج تھا جس کا مقصد موجودہ سائبر سیکورٹی سیٹ اپ کو بڑھانے کے لیے صلاحیت کی شناخت کرنا تھا۔ اس چیلنج کے فاتح حیدرآباد کے ایم وی ایس آر انجینئرنگ کالج سے بی ای (سی ایس) جناب شکشم جیسوال تھے۔ وہ اب ایک فری لانس کے طور پر کام کر رہے ہیں، اور اس شعبے میں 15 سے زیادہ بنیادی قابلیت رکھتے ہیں۔ دوسرا انعام جیتنے والے جناب پرنس کمار پٹیل ہیں جو اس وقت آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی)، پونہ میں بی ای (آئی ٹی) کر رہے ہیں اور بیکانیر کی مہاراجہ گنگا سنگھ یونیورسٹی سے بی سی اے کرنے والے جناب ہردیپ سنگھ نے تیسرا انعام جیتا ہے۔
سائبر سے خطرہ پر مبنی سیمینار و ورکشاپ نے افراد، تعلیمی اداروں اور تنظیموں کی سطح پر اندرونی ٹیلنٹ کے ساتھ مشغولیت میں سہولت فراہم کی ہے جس کے نتیجے میں دفاعی افواج اور سول اکیڈمی دونوں میں سائبر سیکورٹی کے شعبے میں موزوں ٹیلنٹ کی شناخت ہوتی ہے۔ شناخت شدہ ٹیلنٹ کو مزید توجہ مرکوز کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں سائبر سیکورٹی ٹولز اور تکنیکوں کی تیز رفتار ترقی ہوتی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 573
(Release ID: 1891856)
Visitor Counter : 168