صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں عالمی اقتصادی فورم کے زیر اہتمام صحت اور طبی نگہداشت کے کمیونٹی ڈنر سے خطاب کیا


بطور سیوا (خدمت) ہندوستان کے صحت کے فلسفے کو دہرایا؛ حکومت آفاقی ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کی اپنی کوشش کے حصے کے طور پر انتیودیہ کے وژن کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے

تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کے ساتھ شراکت کریں اور سب کے لیے ایک صحت مند دنیا بنانے کی کوشش کریں

Posted On: 17 JAN 2023 4:15PM by PIB Delhi

’’ہم صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار، رسائی اور قابل استطاعت پر توجہ دینے کے ساتھ صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اسکیمیں شروع کی ہیں۔‘‘ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے زیر اہتمام صحت اور طبی نگہداشت کے کمیونٹی ڈنر میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے صحت کی دیکھ بھال کو سیوا (سروس) کے طور پر اولین ترجیح دینے کے ہندوستان کے وژن کو دہرایا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’چاہے وہ دنیا کی سب سے بڑی سرکاری امدادیافتہ صحت بیمہ اسکیم کا آغاز ہو، پی ایم جن آروگیہ یوجنا ہوں جس میں تقریباً 500 ملین افراد شامل ہیں یا 150,000 صحت اور تندرستی کے مراکز کا قیام، ہم نے صحت کی دیکھ بھال اور آفاقی ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے ایک اہم پہلو، ’انتودیہ‘ کے وژن پر عمل کیا ہے، جس کا مطلب ہے ’آخری شخص کا عروج‘۔ ‘‘

فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ’’امریکہ سے باہر ہندوستان میں سب سے زیادہ یو ایس ایف ڈی اے مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں، اس کے علاوہ جنرک ادویات میں بھی ہندوستان ایک عالمی لیڈر ہے۔ یہ آر اور ڈی سرگرمیوں کے ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے اور اعلیٰ درجے کی تشخیصی خدمات کے لیے سرکردہ مقامات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک قابل عمل فریم ورک بنانے کے لیے، حکومت جلد ہی ہیل ان انڈیا پہل کے ذریعے طبی سیاحت کو ادارہ جاتی شکل دے رہی ہے۔‘‘

ڈاکٹر منڈاویہ نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام متعلقین کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان کو مواقع کی سرزمین کے طور پر دیکھیں اور ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرکے اس کا فائدہ اٹھائیں۔ یہ کوشش ہندوستان اور دنیا کو ایک صحت مند جگہ بنانے کی طرف لے جائے گی۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ سوئٹزرلینڈ کے داووس میں کانگریس سینٹر میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے متعدد اہم اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس طرح کے اجلاس کے سلسلے میں انہوں نے جرمنی کے وفاقی وزیر صحت کارل ولہیم لاؤٹرباخ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے جرمن ہم منصبوں کی طرف سے دکھائے گئے تعاون کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے اور ساتھ ہی اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے امید کا اظہار کیا۔

شرکاء میں جرمنی کی وفاقی وزارت صحت کے وفاقی وزیر کارل ولہیم لاؤٹرباخ، زامبیا کی وزارت خزانہ اور وزارت قومی منصوبہ بندی کے وزیر سیٹومبیکو مسوکوٹوانے، انگولا کی وزارت خزانہ کے وزیر ویرا داویس ڈی سوزا، نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کے صدر وکٹر ڈزاؤ ، حکومت تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی، صنعت، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقیات کے ٹی راما راؤ ، ڈائرکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) ٹیڈروس ادھاانوم گیبریئسس، شیپنگ دی فیوچر آف ہیلتھ اینڈ ہیلتھ کیئرکے سربراہ اور عالمی اقتصادی فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شیام بشن ، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ کنیم، نوو نورڈسک فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیڈس کروگسگارڈ تھامسن، ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ڈین فیکلٹی مشیل ولیمز، ویلکم ٹرسٹ کے ڈائریکٹر جیریمی فارار، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آدر سی پونا والا ، ڈاکٹر ریڈی لمیٹڈ کے شریک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پرساد جی وی، سنوفی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پال ہڈسن، گاوی، ویکسین الائنس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیٹھ ایف برکلے، اپولو ہاسپٹلز انٹرپرائز کی ایگزیکٹیو وائس چیئرپرسن شوبھنا کامنینی، موڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیفن بینسل شامل تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 567


(Release ID: 1891833) Visitor Counter : 134