جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

گرین ہائیڈروجن کے استعمال میں اضافہ

Posted On: 13 DEC 2022 5:22PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 15 اگست 2021 کو یوم آزادی کی تقریر میں وزیر اعظم نے نیشنل ہائیڈروجن مشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا ۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے اس کے مطابق مشن  کے دستاویز کا ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور تعیناتی میں   حمایت  کی تجویز ہے۔

گرین ہائیڈروجن کو ممکنہ طور پر حجری ایندھن اور حجری ایندھن  پر مبنی فیڈ اسٹاکس کو مختلف شعبوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں کھاد کی پیداوار، پیٹرولیم ریفائننگ، اسٹیل کی پیداوار اور ٹرانسپورٹ ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

**********

ش ح۔ ا ک۔ ف ر

U. No.553



(Release ID: 1891743) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Telugu