بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ملک میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم

Posted On: 13 DEC 2022 5:17PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ ملک میں بجلی کی موجودہ نصب صلاحیت تقریباً 408.72 گیگاواٹ ہے جو کہ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ موجودہ سال23-2022 (اکتوبر 2022 تک) کے دوران ملک میں تمام روایتی اور غیر روایتی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 970,683 ملین یونٹ (ایم یو) تھی۔ بجلی کی پیداوار بجلی کی طلب کے مطابق ہے۔

حکومت ہند نے دسمبر، 2014 میں دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی)  کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت، تمام ریاستوں نے 28 اپریل 2018 کو مردم شماری کے تمام دیہاتوں میں بجلی کاری کی اطلاع دی تھی اور ڈی ڈی یو جی جے وائی  کے تحت کل 18,374 گاؤں کو بجلی فراہم کی گئی تھی۔

**********

ش ح۔ ا ک۔ ف ر

U. No.546



(Release ID: 1891735) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Telugu