بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تفریحی بحری جہاز گنگا وِلاس کا سفر

Posted On: 16 JAN 2023 7:37PM by PIB Delhi

تفریحی بحری جہاز اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق 13 جنوری 2023 کو غازی پور میں این ڈبلیو-1 میں لنگرانداز ہوکر 14 جنوری 2023 کو بکسر اور 15جنوری 2023 کو معظم پور (آراہ) روانہ ہوا۔ تفریحی بحری جہاز 16 جوری 2023 کو ڈوری گنج میں ٹھہرنے کے بعد 16 جنوری 2023 کو شام 4.45 بجے پٹنہ پہنچا۔ اپنے پورے سفر کے دوران آبی راستے کی سطح مکمل طور پر بنائے رکھی گئی اور  جہاز رانی سہولتوں کے ساتھ مطلوبہ ڈرافٹ کی نگرانی کی گئی۔

طے شدہ سفرنامہ کے مطابق سیاحوں نے قلعہ کھنڈرات کو دیکھنے کے لیے ڈوری گنج سمیت راستے میں آنے والے مقامات کا بھی دورہ کیا۔ سیاحوں کی سلامتی اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹگ بوٹ کا استعمال کرکے جہاز سے کنارے تک لے جا یا گیا۔ ڈوری گنج میں آبی گزرگاہ کا ڈرافٹ 3.5 میٹر ہے جو کہ بحری جہاز کے مطلوبہ ڈرافٹ 1.4 میٹر سے اوپر ہے۔

اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ جہاز چھپرا میں پھنس گیا ہے۔ جہاز کے لنگر انداز ہونے کی جگہ اور سیاحوں کے کنارے تک پہنچنے کے لیے نقل و حمل کے بارے میں فیصلہ کروز آپریٹر کے ذریعہ اپنے مسافروں کی سلامتی اور رازداری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO. 535



(Release ID: 1891721) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Punjabi