کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آج حکومت اسٹارٹ اپ کی طرح سوچتی ہے، اور نظام اور ضوابط کی کارکردگی اور سالمیت کو بہتر بنانے کے لیے نئے اور بہتر خیالات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: جناب پیوش گوئل


ڈجیٹل انڈیا، مواضعات میں براڈ بینڈ کنکٹیویٹی  جیسی پہل قدمیوں نے خصوصاً ملک کے دور دراز کے علاقوں میں اسٹارٹ اپ ایکو نظام کی نمو میں اضافہ کیا ہے: جناب گوئل

’مارگ‘ پورٹل دور دراز علاقوں کے اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ اداروں کو اہم سرمایہ کاری اور فنڈنگ کے ایکو نظام تک رسائی فراہم کرائے گا: جناب گوئل

وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپ اداروں سے متعلق مزید بہتر ڈاٹا بیس فراہم کرانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انہیں حکومت، صنعتی انجمنوں اور عوام سے مربوط کیا جا سکے

وزیر موصوف نے قومی اسٹارٹ ایوارڈس 2022 کے فاتحین کو ایوارڈس پیش کیے ؛ 41 اسٹارٹ اپ اداروں، 2 انکیوبیٹرس اور 1 ایکسلیریٹر کو فاتح قرار دیا گیا

Posted On: 16 JAN 2023 4:40PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم  اور کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ حکومت اب اسٹارٹ کی طرح سوچتی ہے، نئے و بہتر خیالات پر توجو مرکوز کر رہی ہے اور نظام اور ضوابط  کی کارکردگی، اثرانگیزی، پیداواریت، شفافیت اور سالمیت کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ موصوف آج نئی دہلی میں قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 کی تقسیم کے بعد مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔ محترم وزیر نے تمام فاتحین کو مبارکباد پیش کی  اور امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ ان فاتحین کو اپنے افق کو وسعت دینے کے لیے ترغیب فراہم کرے گا۔

ملک ہمارے سامنے درپیش چنوتیوں کو حل کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ کے موجد اور انکیوبیٹرم دونوں کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت کے تحت ، اسٹارٹ اپ انڈیا کے خیال نے ملک کے کونے کونے میں اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں۔

محترم وزیر نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ ملک امرت کال میں پہلے سے بھی تیز رفتاری سے نمو پذیر ہو اور ایک نوجوان بھارت کی امنگوں کو پورا  کرے، مزید اختراعی خیالات اور پہل قدمیوں کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران وزیر اعظم کی قیادت کے تحت حکومت کے ذریعہ کی گئیں پہل قدمیاں بروقت انجام دی گئیں اور یہ ایک طاقتور اور ازسر نو بحال بھارت کی بنیاد قائم کرنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔ ایک ایسا ملک جسے ایک ابھرتی ہوئی نمو کی داستان کے طور پر تسلیم کیا گیا، عالمی نمو کا وسیلہ بننے کے لیے تیار ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نے پروجیکٹوں کے نفاذ میں رفتار، مہارت اور پیمانہ پر زبردست توجہ مرکوز کی۔2015 میں لانچ کیے گئے ڈجیٹل انڈیا مشن کی مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شروعات میں، وزیر اعظم نے یہ تسلیم کیا کہ جب تک کہ ڈجیٹل انڈیا کو ملک کے دور دراز کونوں تک نہیں پہنچایا جاتا، تب تک مساوی  ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈجیٹل انڈیا، 4جی اور اب 5جی کے آغاز ، اور مواضعات میں براڈ بینڈ کنکٹیویٹی جیسی پہل قدمیوں نے خصوصاً چھوٹے قصبات اور ملک کے دور دراز کے علاقوں میں اس اعلیٰ تکنالوجی پر منحصر اسٹارٹ اپ ایکو نظام کی نمو میں اضافہ کیا ہے۔

محترم وزیر نے کہا کہ حکومت نے کووِن ایپ، ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی)، پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان، یو پی آئی جیسی اعلیٰ اثر انگیز اختراعات  متعارف کرائیں، جن کے سبب متعدد اسٹارٹ اپ اداروں اور یونیکارنوں کو تقویت حاصل ہوئی۔ ڈجیٹل تجارت کے لیے کھلا نیٹ ورک (او این ڈی سی) ملک بھر میں لاکھوں ای – کامرس اور چھوٹے و آزاد کاروباری اداروں کو جمہوری شکل دے گا ۔ اور جے اے ایم تثلیث ،جس نے اس امر کو یقینی بنایا کہ حقیقی طور پر مستحق کو راست طور پر حکومت کی جانب سے امداد حاصل ہو، وہ مکمل نظام میں ایمانداری، دیانت داری اور شفافیت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

وزیر موصوف نے ’مارگ‘ پورٹل کی ستائش کی اور کہا کہ یہ خیالات پر توجہ مرکوز کرنے، انہیں بہتر بنانے اور ان میں تھوڑی بہت تبدیلی لانے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے رابطہ کاری کے پورٹل کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ دور دراز علاقوں کے اختراع کاروں کو اہم مواقع تک اور مستحق اسٹارٹ اپ اداروں کو فنڈنگ کے ایکو نظام تک رسائی فراہم کرانے میں مدد فراہم کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تکنالوجی ایک ایسے نئے عہد میں داخل ہونے کا ایک وسیلہ ثابت ہو سکتی ہے جہاں ترقی کے فوائد ہر ایک شہری تک پہنچ سکیں، تاکہ وہ ان فوائد کی مدد سے ایک بہتر معیاری زندگی بسر کر سکیں۔

مارگ پورٹل کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کی توجہ شہریوں اور حکومت کے درمیان بات چیت کے نظام کو سہل بنانے پر مرتکز ہے۔ حکومت کے اس نقطہ نظر سے ہم آہنگ ، وزیر اعظم نے عوام الناس پر اعتماد جتاتے ہوئے دستاویزات کی تصدیق کی ضرورت کو ختم کردیا اور اس کا کبھی غلط استعمال نہیں ہوا۔انہوں نے اسٹارٹ اپ اداروں سے اسے آسان اور کفایتی بنانے کے لیے ضابطہ کو بہتر بنانے کی غرض سے سجھاؤ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 39000 سے زائد ضوابط میں تخفیف کی گئی ہے، انہوں نے اس سلسلے میں مشورے طلب کیے کہ ضوابط کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اور کتنے معاملات کو فوجداری کے زمرے سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

محترم وزیر نے اسٹارٹ اپ اداروں کے سلسلے میں مزید بہتر ڈاٹا بیس کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان اداروں کو حکومت، صنعتی انجمنوں اور عوام النا سے بہتر طور پر مربوط کیا جا سکے اور ہمارے اختراع کاروں کے مزید خیالات حاصل کیے جا سکیں۔ جناب گوئل نے یہ بات دوہراتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ حکومت بھارت کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ہر کسی کی بات سنتی ہے اور ان سے رابطہ قائم کرتی ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے اس بارے میں بات کی کہ حکومت سرمایہ ، سرپرستی ، وغیرہ کی فراہمی کے ذریعہ ، ملک کے اسٹارٹ اپ اداروں کو کیسے امداد اور حمایت فراہم کر رہی ہے۔ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس کے جیوری ، جناب سنجیو بکچندانی نے اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈی پی آئی آئی ٹی کے تعاون کے لیے مبارکباد پیش کی اور اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے میں حکومت کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

آج اس موقع پر ’قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 رپورٹ‘ بھی جاری کی گئی۔ یہ رپورٹ سابقہ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس، تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اداروں اور قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 کے فاتحین کو فراہم کیے گئے تعاون کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔ مارگ پلیٹ فارم ، جس کا مطلب سرپرستی، مشاورت، تعاون ، لچک اور نمو ہے ، اسے بھی آج تہنیتی تقریب کے دوران لانچ کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم مختلف شعبوں، پلیٹ فارموں اور تقریبات میں اسٹارٹ اپ اداروں اور صنعت کاروں کے درمیان سرپرستی فراہم کرنے کا تصور پیش کرتا ہے۔یہ پورٹل اب اسٹارٹ اپ اداروں کو ان کی مناسبت سے سرپرستی فراہم کرے گا۔ یہ اسٹارٹ اپ اداروں کو ایسی رہنمائی فراہم کرائے گاجس سے انہیں بھارت اور عالمی سطح پر ترقی کرنے اور اپنے اثرات میں اضافہ کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

صنعت کے فروغ اور داخلی تجارت کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے شاندار کارکردگی پیش کرنے والے اسٹارٹ اپ اداروں کو تسلیم کرنے اور انہیں ایوارڈ سے نوازنے کے لیے قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس کا تصور پیش کیا تھا۔ قومی سٹارٹ اپ ایوارڈس پروگرام مختلف زمروں میں ایسے غیر معمولی اسٹارٹ اپ اداروں کو تسلیم کرتا ہے جو ایسے اختراعی حل پیش کرتے ہیں جو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2020 میں اختتام پذیر ہوا۔ 36 اسٹارٹ اپ اداروں، ایک انکیوبیٹر اور ایک ایکسلیریٹر کو ان کے متعلقہ زمروں میں فاتح قرار دیا گیا۔

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس کا تیسرا ایڈیشن یکم اکتوبر 2022 کو لانچ کیا گیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو سے ہم آہنگ، قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 ایسے اسٹارٹ اپ اداروں اور معاون اداروں کو تسلیم کرتا ہے جو بھارت کی ترقی کی داستان کو انقلابی شکل دینے میں اہم ثابت ہوئے ہیں اور جنہوں نے نہ صرف مالی منافع کی شکل میں بلکہ معاشرے میں نمایاں اثرات مرتب کرنے میں بھی غیر معمولی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022  خصوصی طور پر تنوع، شمولیت، اور اختراع پر مرتکز تھا۔ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 کے تحت احاطہ شدہ شعبوں اور ضمنی شعبوں کو سابقہ ایڈیشنوں سے بڑھا کر بالترتیب 17 اور 50 کر دیا گیا، اس طرح اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے احاطہ میں اضافہ کیا گیا۔ اس ایڈیشن میں 2 شعبوں، 5 ضمنی شعبوں اور 2 خصوصی زمروں کا اضافہ کیا گیا۔ اشیاء سازی سے متعلق عمدگی اور شمال مشرقی خطے اور پہاڑی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹارٹ اپ ادارے ایسے دو نئے خصوصی زمرے تھے جن کا اضافہ اسٹارٹ اپ اداروں کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔

ملک بھر کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے اسٹارٹ اپ اداروں، انکیو بیٹرس اور ایکسلیریٹرس کی جانب سے مجموعی طور پر 2667 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 50 سے زائد جیوری اراکین کے ذریعہ ان درخواستوں کی اسکریننگ کی گئی اور ان کا جائزہ لیا گیا۔ ان جیوری اراکین میں سینئر سرکاری افسران، وینچر سرمایہ کار (وی سی)، اسٹارٹ اپ سی ای او حضرات، جید صنعتی قائدین، اور مشہور ماہر تعلیم، وغیرہ شامل ہیں۔

اس تیسرے ایڈیشن میں، 41 اسٹارٹ اپ ادارے، 2 انکیو بیٹرس، اور ایک ایکسلیریٹر کو ان کے متعلقہ زمروں میں فاتح قرار دیا گیا۔ فاتحین کا تعلق دوئم اور سوئم درجے کے شہروں سے ہے، جس سے  ملک کے آخری میل تک صنعت کاری اور اختراع کے جذبے کے پھیلاؤ کا اشارہ ملتا ہے۔

فاتح اسٹارٹ اپ اداروں (فی زمرہ) میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپئے کے نقد انعام سے نوازا جائے گا، اور فاتح انکیوبیٹر اور ایکسلیریٹر کو 15 لاکھ روپئے کے بقدر کے نقدی انعام سے نوازا جائے گا۔ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 کے نتائج اسٹارٹ اپ انڈیا ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ (https://www.startupindia.gov.in/nsa2022results/)

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس ایک طویل مسلسل سفر ہے۔ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2023 کے لیے اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے لیے یہ ویب سائٹ https://www.startupindia.gov.in/ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

ایوارڈ فاتحین کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں ۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO. 529


(Release ID: 1891719) Visitor Counter : 177