وزارت خزانہ

جی - 20 کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ورکنگ گروپ (آئی ڈبلیو جی ) کی دو روزہ میٹنگ کل پونے، مہاراشٹر میں شروع ہو رہی ہے


جی 20 کا آئی ڈبلیو جی  "مستقبل کے شہر فنانسنگ: جامع، مضبوط اور پائیدار" پر غور و خوض کرے گا

بھارت کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور برازیل جی 20 کے آئی ڈبلیو جی  کے شریک چیئرمین ہیں

Posted On: 15 JAN 2023 7:22PM by PIB Delhi

نئی دلی،15 جنوری،2023/ جی  20 کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ورکنگ گروپ (آئی ڈبلیو جی ) کا پہلا اجلاس بھارت کی جی 20 کی صدارت میں 17-16 جنوری 2023 کو پونے، مہاراشٹر میں منعقد ہوگا۔ اس میٹنگ میں آئی ڈبلیو جی کے رکن ممالک اور مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی جنہیں بھارت نے جی 20 کی صدارت میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ایجنڈے 2023 پر غور کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ اقتصادی امور کا محکمہ، وزارت خزانہ، حکومت ہند، دو روزہ آئی ڈبلیو جی  اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کی مشترکہ صدارت آسٹریلیا اور برازیل کریں گے۔ پونے میں پہلی آئی ڈبلیو جی  میٹنگ میں جی 20 ارکان، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 مندوبین شرکت کریں گے۔

جی 20 کا بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ورکنگ گروپ، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے  کو ایک اثاثہ کے طور پر تیار کرنا۔ معیاری بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری وغیرہ کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے جدید طریقوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ورکنگ گروپ کے نتائج اقتصادی ترقی کے مشترکہ مقصد کو فروغ دینے کے لیے جی 20 مالی طریقے کار کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

کئی سال سے، یہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق  یہ ورکنگ گروپ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کلیدی مسائل پر توجہ مرکوز کرتا رہا ہے جیسے کہ بنیادی ڈھانچے کو ایک اثاثہ کے طور پر تعمیر کرنا، کوالٹی بنیادی ڈھانچے سے متعلق  سرمایہ کاری کے عندیوں (کیو آئی آئی) کو فروغ دینا اور  انفراٹیک ایجنڈا وغیرہ کو آگے بڑھانا۔

2023 کے دوران جی 20 کی بھارت کی صدارت کا موضوع 'ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل' جی 20 کی بھارت کی صدارت میں 2023 کے لئے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایجنڈے کی سمت متعین کرتا ہے۔ یہ موضوع مساوات پر مبنی ترقی کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے اور بات چیت کے مرکزی ایجنڈے کے ساتھ مناسب طور پر ہم آہنگ ہے جو مضبوط، جامع اور پائیدار شہری بنیادی ڈھانچے  کی تخلیق کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ موضوع بنیادی ڈھانچے کے ایجنڈے پر سابقہ ​​صدارت کے تحت کیے گئے کام سے بھی وابستہ ہے۔

پونے میٹنگ میں، ہونے والی تمام بات چیت بھارت کی صدارت میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ورکنگ گروپ کے ایجنڈے پر مرکوز ہوگی۔ اس میٹنگ میں جس اہم ترجیح پر بات کی جائے گی وہ ہے "مستقبل کے شہروں کی مالی اعانت: جامع، مضبوط اور پائیدار"۔ اس موضوع کے تحت شہروں کو ترقی کا معاشی مرکز بنانے، شہری بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت، مستقبل کے لیے تیار شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، توانائی سے موثر اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بنیادی ڈھانچے  کے لیے نجی فنانسنگ کی حوصلہ افزائی، اور سماجی عدم توازن کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی، پونے میٹنگ میں "مستقبل کے شہر فنانسنگ" پر ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ورکشاپ میں مستقبل کے شہروں کی تعمیر کے لیے تکنیکی اور انتظامی صلاحیت سے متعلق موضوعات، بڑھتی ہوئی نجی فنانسنگ اور آنے والے شہروں کی مالیاتی صلاحیت کی ضروریات پر سرمایہ کاروں کے خیالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جی 20 اجلاس کے ساتھ جی 20 پر لیکچرز، مستقبل کے لیے تیار شہروں اور شہری ترقی کی اہمیت پر سیمینار، جی 20 سائیکلوتھون اور تعلیمی اداروں میں ماڈل جی 20 پر لیکچرز، بہت سے 'جن بھاگداری' (گھریلو رسائی) کے اقدامات ہو رہے ہیں۔  ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آندھرا پردیش، پنجاب، تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، گجرات، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش وغیرہ کے میونسپل کمشنرز 13 جنوری 2023کو پونے میں شہری بنیادی ڈھانچے  پر قومی سطح کے سیمینار میں شرکت کریں گے۔  ماہرین اور صنعت کے نمائندوں سمیت 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جی 20 کے موضوع پر ہونے والی پوری بحث میں شامل کرنا ہے۔

بھارت کی جی 20 صدارت کے دوران، جی 20 بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ورکنگ گروپ کو شہروں کو درپیش چیلنجوں اور مستقبل قریب میں شہر کو پیش آنے والے موقعوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک فورم کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اگلے دو دن میں مختلف سرکاری میٹنگز اور ثقافتی پروگراموں کا شیڈول ہے۔ 16 جنوری کو بنیادی ڈھانچے سے متعلق  ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ بھارت کی صدارت میں ہوگی۔ میٹنگ کے دوسرے نصف حصے میں، آئی ڈبلیو جی  کے نمائندے متعدد سرکاری میٹنگیں کریں گے اور 2023 کے بنیادی ڈھانچے کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد، مندوبین درخت لگانے کے لیے پونے یونیورسٹی جائیں گے، جس کے بعد "مستقبل کے شہروں کی مالی معاونت" پر ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ ہوگی۔ دن کا اختتام ایک عظیم الشان اجتماعی عشائیہ کے ساتھ ہوگا، اور اس کے ساتھ پہلے دن کی میٹنگز اور تقریبات کا اختتام ہوجائے گا۔

17 جنوری 2023 کو، آئی ڈبلیو جی  بحث کے چار سیشن منعقد کرے گا، جس کے بعد مندوبین کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ دو روزہ اجلاس پونے میں الوداعی عشائیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

رسمی بات چیت کے علاوہ، مندوبین شہر کی بھرپور ثقافت اور خوبصورت قدرتی مناظر دیکھ کر سکیں گے۔ محکمہ نے اختیاری دوروں کا انتظام کیا ہے جیسے پونے ہیریٹیج واک، سٹی ٹور اور مہابلیشور کا دورہ۔

وزارت خزانہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جی 20  کے بنیادی ڈھانچے کے ایجنڈے کی رہنمائی کرے گی کہ جی 20  نئے خیالات کا تصور کرنے اور اجتماعی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے ایک عالمی محرک کے طور پر کام کرے گا۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔ ت ح                                                

U 496



(Release ID: 1891568) Visitor Counter : 254


Read this release in: English , Hindi , Marathi