وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سیاچن میں تعیناتی سے لے کر  جنگی جہازوں  کے لئے  پوسٹنگ تک  ہندوستانی خواتین ، مسلح افواج میں روایتی رکاوٹوں  سے  آزاد  ہورہی ہیں، وزیردفاع نے لکھنؤ میں ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی


‘‘ خواتین کو ہرشعبے میں مردوں کے مساوی مواقع  ملنے چاہئیں’’

دنیا میں  ہندوستان کو  جلد از جلد مضبوط ترین ممالک میں سے ایک بنانے کا ہدف  ہے

ملک کی تعمیر میں تعاون کے لئے نئے طریقے تلاش کریں : وزیر دفاع  کا نوجوانوں  پر زور

Posted On: 13 JAN 2023 4:18PM by PIB Delhi

دنیا کے اعلیٰ ترین جنگی میدان  سیاچن میں  سرگرمی سے تعیناتی سے لے کر  جنگی جہازوں کے لئے پوسٹنگ تک ہندوستانی خواتین،  مسلح افواج میں   تقریباََ ہرشعبے میں  روایتی رکاوٹوں سے   آزاد ہورہی ہیں۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ  سنگھ نے 13 جنوری  2023  کو اترپردیش کے لکھنؤ میں   انٹیگرل   یونیورسٹی   کی تقسیم اسناد تقریب میں یہ بات کہی ۔جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاع سمیت ہر شعبے میں  خواتین کی کامیابی  کی ستائش کی  اور کہا کہ حکومت   خواتین کو مردوں کے مساوی  زیادہ سے زیادہ مواقع  فراہم کرنے میں یقین رکھتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے دنیا  میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کے بارے میں بھی بات کی ۔ خاص  طورپر انہوں نے   عالمی سطح  پر  وزیر اعظم  جناب نریندر مودعی کی سفارتکار ی  اور ان کے اثرورسوخ کا ذکر کیا، جنہوں نے  جنگ سے متاثر  یوکرین کے علاقے سے ہندوستانی شہریوں کو باہر  نکالنے کو یقینی بنایا ۔  انہوں نے وزیر ااعظم  کی دور اندیش قیادت  کی تعریف  کی ، جنہوں نے   عالمی سطح  پر  ہندوستان کی شبیہ  کو مکمل طورپر تبدیل کردیا ہے۔اب دنیا  ، ہندوستان کو  بین الاقوامی  فورموں  پر غورسے سنتی ہے۔

وزیردفاع نے  وزیراعظم کی قیاد ت میں حکومت کی کوششوں  پر روشنی ڈالی ،جس نے ہندوستان کو دنیا میں  پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے  ہندوستان کو  دنیا کے  مضبوط ترین ممالک   میں سے ایک بنانے کے حکومت کے عز م کا اعادہ کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک میں   تیار کئے گئے  مضبوط ڈجیٹل   بنیادی ڈھانچے پر بھی روشنی ڈالی ،جس نے  لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے میں بڑی مدد کی ہے۔ ہر پہلو  پر ہندوستان میں ڈجیٹل انقلاب کے تغیراتی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے    یونک  پیمنٹس  انٹر فیس   ( یوپی آئی) کا مثال کے طورپر حوالہ دیا  اور کہا کہ دسمبر  2022  میں  اس کے ذریعہ12.82 لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کے 7.82 ارب لین دین  کئے گئے تھے۔انہوں نے طب  ،فنٹیک  ،تعلیم اور دیگر شعبوں میں   ڈجیٹل  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے اطلاق  کے بارے میں بھی  بات کی ۔ انہوں نے   اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کے دوردراز  دیہی علاقوں میں   زندگیاں بہتر ہوں گی۔

بڑ ی تعداد میں طلبا کی موجودگی میں   وزیردفاع نے  وسودھیو کٹم بکم  ( پوری دنیا ایک کنبہ  ہے ) کے منتر پر زوردیتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان کی ہمیشہ یہ روایت رہی ہے کہ  اس نے کبھی کسی قسم  کے تعصبانہ روئیے کا سہارا  نہیں  لیا۔ انہو ں نے  طلبا کو بنا کسی تعصب کام کرنے کی اپیل کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے  نوجوانوں  کو ملک کا مستقبل قراردیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے   طلبا کو اپنی پوری زندگی میں مسلسل سیکھنے کے راستے پر چلنے کی تلقین  کی ۔  کیونکہ اس سے آدمی  کامیابیاں  حاصل کرتا ہے اور آگے بڑھتا ہے ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ زندگی میں  کامیابی اورناکامی   ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہیں  لیکن اس سب کے درمیان سب سے اہم یہ ہے کہ ناکامی  سے  سیکھنا اور ان سے نمٹنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ چیلنجوں   سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک مثبت نقطہ نظر  اور  آگے بڑھنے کا عزم    ہی ایک انسان کو خاص  بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   علم  اس وقت انمول ہوجاتا ہے جب اس کا استعمال سب کے فائدے کے لئے ہو۔انہو ں نے طلبا سے ملک کی تعمیر میں  تعاون کے لئے نئے طریقے تلاش کرنے   اور دنیا کو  جینے کے لئے ایک بہتر جگہ بنانے    میں مدد کی اپیل کی ۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-506


(Release ID: 1891513)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil