الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آن لائن گیمنگ میں ہندوستان کا پہلاعمدگی کا مرکز شیلانگ میں قائم کیا جائے گا: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر


ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کی اگلی لہر میگھالیہ اور شمال مشرقی خطے سے آئے گی: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

این آئی ای ایل آئی ٹی جدید ڈیجیٹل ہنر فراہم کرنے کے لیے شیلانگ میں 10 ایکڑ کے کیمپس کا منصوبہ بنا رہا ہے: وزیرمملکت شری راجیو چندر شیکھر

میگھالیہ میں 50,000 نوجوانوں کو صنعت کی حمایت یافتہ ملازمت کے مواقع کے ساتھ مستقبل کے لیے تیار ہنر کی تربیت دی جائے گی: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 13 JAN 2023 5:04PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ انڈیا کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے ذریعے ڈیجیٹل انڈیا اسٹارٹ اپ ہب مارچ 2023 تک شیلانگ میں آن لائن گیمنگ میں ہندوستان کا پہلاعمدگی کامرکز قائم کرے گا۔ شیلانگ میں عمدگی کے مرکزسے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نیکسٹ جنریشن آن لائن گیمنگ ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے پورے شمال مشرقی علاقے کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو متحرک کرے گا۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے شیلانگ میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا وژن ہے کہ اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کی اگلی لہر شیلانگ، کوہیما اور شمال مشرقی ہندوستان کے دیگر حصوں سے آنی چاہیے۔‘‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی   وائی) نے حال ہی میں عوامی مشاورت کے لیے آن لائن گیمنگ کے سلسلے میں آئی ٹی رولز 2021 میں ترامیم کا مسودہ جاری کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کووڈ کے بعد ڈیجیٹل اسکلز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، کیونکہ دنیا بھر میں مصنوعات، خدمات اور آلات کی ڈیجیٹلائزیشن کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ’’شمال مشرقی خطہ کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر فراہم کرنا تاکہ وہ تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت میں ملازمتوں اور انٹرپرینیورشپ کے مواقع حاصل کر سکیں، جناب نریندر مودی حکومت کے لیے عقیدے کی چیز ہے۔‘‘ وزیر نے شیلانگ میں جدید ڈیجیٹل ہنر کی تربیت فراہم کرنے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ آئی ٹی (این آئی ای ایل آئی ٹی ) کے تحت ایک جدید ترین سہولت قائم کرنے کے لیے  ایم ای آئی ٹی وائی کے ایک اور اقدام کا اعلان کیا۔ اس مقصد کے لیے جلد ہی 10 ایکڑ کا کیمپس تیار ہو جائے گا جو شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کی ہنر مندی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

وزیر موصوف  نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پی ایم کے وی وائی 4.0 کے ذریعے اسکل انڈیا کو دوبارہ شروع کر رہی ہے، جو میگھالیہ میں تقریباً 50,000 نوجوانوں کو مستقبل میں تیار ہنر میں صنعت کی حمایت یافتہ ملازمت کے مواقع کے ساتھ تربیت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا’’وزیراعظم نریندر مودی نوجوان ہندوستانیوں کے لئے نئے تصوراتی عزائم اور امنگوں کے ساتھ نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں۔ آج بہت سے مواقع دستیاب ہیں اور اس لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مہارتیں اہم ہو جاتی ہیں، ہنر خوشحالی کا نیا پاسپورٹ ہے‘‘،۔ جہاں تک شمال مشرقی خطے کی دیگر ریاستوں کا تعلق ہے، پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت نے تریپورہ میں تقریباً 60,000 نوجوانوں اور ناگالینڈ میں 35,000 کو منظور شدہ کورسز میں مہارت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیر موصوف میگھالیہ کے 2 روزہ سرکاری دورے پر تھے اور آج رات دہلی واپس آئیں گے۔

**********

ش ح۔ ا ک۔ ف ر

U. No.507



(Release ID: 1891512) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu