ٹیکسٹائلز کی وزارت

این ٹی سی ملوں کی آراضی پر خستہ حال گیارہ چالوں کی معینہ مدت کے اندرتعمیر نو کی جائے گی: ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر پیوش گوئل


این ٹی سی کی سبھی خستہ حال چالوں میں رہنے والے لگ بھگ 2062 افراد کی ، مہاراشٹر سرکار کے قریبی اشتراک کے ساتھ تیزی سے باز آباد کاری کی جائے گی

جناب پیوش گوئل نے این ٹی سی ملو ں کی آراضی پر چالوں میں رہنے والوں کی از سر نو باز آباد کاری کے سلسلے میں ممبئی میں مہاراشٹر سرکار ، ایم ایم آر ڈی اے اور ایم ایچ ڈی اے کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے

Posted On: 15 JAN 2023 7:06PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلز، تجارت اور صنعت ،صارفین کے امور اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج (15.01.2023) کو ممبئی میں چالوں کی تزئین کاری اور ایم او ٹی کے تحت ایک سی پی ایس ای ، نیشنل ٹیکسٹائلز کارپوریشن کے قابل منتقلی ترقیاتی حقوق ٹی ڈی آر کی فروخت کے سلسلے میں جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے ، مہاراشٹر سرکار (جی او ایم )، ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمینٹ اتھارٹی  (ایم ایم آر ڈی اے) اور مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈولپمینٹ اتھاڑی (ایم ایچ اے ڈی اے)  کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

این ٹی سی کی سی ایم ڈی محترمہ پراجکتا ورما نے این ٹی سی ملوں کی صورتحال اور این ٹی سی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرکے مطالعہ کا امور کے کوائف پیش کئےتاکہ این ٹی سی مل کی زمین پر موجود چالوں کے رہائشیوں کی باز آبادکاری،اور مہاراشٹر سرکار کی اندو ملز نمبر6 کی آراضی کی منتقلی کے بدلے این ٹی سی کو سپرد کئے جانے والے ٹی ڈی آر کو منفعت بخش شکل دینے کے سلسلے میں پیشرفت جیسے اہم ایشو کے سلسلے میں مہاراشٹر سرکار اور ایم ایچ اے ڈی اے اور ایم ایم آر ڈی اے کے ساتھ اشتراک کیا جاسکےتاکہ اس آراضی پر بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر کے اعزاز میں ایک یادگار تعمیر کی جاسکے۔

این ٹی سی کو 1974 ، 1985 اور 1995 کے نیشنلائزیشن ایکٹس کے ذریعہ بیمار ٹیکسٹائل ملوں کے بندوبست کی غرض سے 1968 میں قائم کیا گیا تھا۔ سر دست این ٹی سی کے پاس 23 فعال ملیں  ،بند پڑی 49 ملیں (آئی ڈی ایکٹ کے تحت)،16 جے وی ملیں اور دو غیر امداد باہمی کی ملیں ہیں جن میں تقریباً دس ہزار ملازمین بر سر روزگار ہیں ۔ممبئی میں 13.84 ایکڑ آراضی پر محیط این ٹی سی ملز کی گیارہ چالیں ہیں جو بہت خستہ حالت میں ہیں ۔ڈی سی پی آر 2034 ضوابط کے تحت زمین مالکان (این ٹی سی) کے لئے ممبئی ملز  کی چالوں کی عمارتوں کی تعمیر نو لازمی ہے۔

ان چالوں میں رہنے والے افراد کی زندگی کے تحفظ اور ڈی سی پی آر ضوابط پر عمل درآمد کی غرض سے ، این ٹی سی نے ایک صلاحکار مقرر کیا ہےجو این ٹی سی چالوں کی تعمیر نو کی غرض سے ٹینڈر جاری کرنے کے عمل میں تعاون کرےگا اور ایک ڈیولپر کی تقرری کی غرض سے ٹینڈر دستاویزات کی تیاری اور طریقہ کار تیار کرنے اور تعمیر نو کی گنجائش سے متعلق کاموں میں اپنی خدمات فراہم کرےگا۔

اس صلاحکار نے ایم ایچ اے ڈی اے کے پینل میں شامل آرکیٹیکس کے ساتھ صلاح و مشورہ سے این ٹی سی کی چالوں کی تعمیر نو کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کرنے کے مقصد سے کام شروع کردیا ہے۔ایم او ٹی نے مہاراشٹر سرکار سے غیر محصول والی 5 چالوں کو محصول والی چالوں میں تبدیل کردینے کی درخواست کی ہےتاکہ ایم ایچ اے ڈی اے ان چالوں کا بروقت بندوبست کرنے کا کام انجام دے سکے۔

تبادلہ خیال کے دوران عزت مآب وزیر جناب پیوش اگروال نے مہاراشٹر سرکار ،ایم ایچ اے ڈی اے اور ایم ایم آر ڈی اے کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تزئین نو ، باز آبادکاری اور تعمیر نو کےکام میں تیزی لائیں اور اس کوشش میں این ٹی سی کو سبھی ضروری امداد فراہم کریں ۔

این ٹی سی کے ٹی ڈی آر کی فروخت کے معاملے پر بھی غور خوض کیا گیا ہے۔ این ٹی سی نے 25.03.2017 کو اندو مل نمبر6 (ڈائی ورکس) کی 11.96 ایکڑ آراضی کو مہاراشٹر سرکار کو ٹرانسفر کیا تھا تاکہ وہاں بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر کی یادگار تعمیر کی جاسکے۔اس مذکورہ ٹرانسفر کے بدلے ، مہاراشٹر سرکار نے 1413.48 کروڑ روپے مالیت کے قابل منتقلی ترقیاتی حقوق کی شکل میں ڈیولپمینٹ رائٹ سرٹیفکیٹ (ڈی آر سی ) جاری کئے تھے۔ مذکورہ آراضی کے علاوہ ٹی ڈی آر کی فروخت کے ذریعہ این ٹی سی کو وصول ہوئی رقم مہاراشٹر سرکار کو دی جائے گی تاکہ یادگار کی تعمیر کی جاسکےاور اگر موصولہ رقم کم ہوئی تو کم رقم کے فرق کو مہاراشٹر سرکار کے ذریعہ این ٹی سی کو رقم کے لحاظ سے ادائیگی کی جائے گی۔

ایک صلاحکار کی تقرری کی گئی ہے اس صلاحکار کو مارکیٹ ریسرچ ، ٹینڈر دستاویز کی تیاری ،ممکنہ خریداروں کی تلاش ،فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے ٹی ڈی آر کی مقدار اور مارکیٹ کے رجحان کے بارے میں این ٹی سی کو مشاورت، آمدنی میں زیادہ سےزیادہ اضافہ کرنے  اور دیگر طریقہ کار اختیار کرنے وغیرہ سمیت این ٹی سی کے ٹی ڈی آر کے فروخت کے لئے لین دین سے متعلق مشاورتی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے مقرر کیا گیا ہے۔عزت مآب وزیر نے ایم ایم آر ڈی اے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ این ٹی سی کے ساتھ اشتراک کریں اور ٹی ڈی آر کو منفعت بخش شکل دینے کے عمل میں این ٹی سی کی مدد  کریں۔

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.499



(Release ID: 1891510) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi