نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے موٹے اناج پر خصوصی ایپی سوڈ کے ساتھ فٹ انڈیا صحتمند ہندوستان ٹاک سیریز کا آغاز کیا


آئیے صحتمند غذا لیں، باقاعدگی سے ورزش کریں اور فٹ رہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 15 JAN 2023 7:07PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

جناب انوراگ ٹھاکر نے فٹ انڈیا صحتمند ہندوستان آئیکون کے ساتھ ایک خصوصی سیشن کیا، جہاں انہوں نے فٹنس، صحتمند کھانے کے چارٹ، بزرگ شہریوں کی ضروریات اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں موٹے اناج کی اہمیت کے بارے میں خصوصی سیشن پر تبادلہ خیال کیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اتوار، 15 جنوری کو موٹے اناج پر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے ساتھ فٹ انڈیا کی صحت مند ہندوستان ٹاک سیریز کا آغاز کیا۔

خصوصی تعارفی خاکہ کے ایپی سوڈ کے دوران وزیر موصوف نے فٹ انڈیا صحتمند ہندوستان آئیکون کے ساتھ ایک خصوصی سیشن کیا، جہاں انہوں نے فٹنس، ایک صحت مند کھانے کے چارٹ، بزرگ شہریوں کی ضروریات اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں موٹے اناج کی اہمیت کے بارے میں خصوصی سیشن پر تبادلہ خیال کیا۔

  یہ سیریز، نامور فٹنس ماہرین اور فٹ انڈیا آئیکون کا ایک آن لائن ٹاک شو 22 جنوری سے 12 مارچ 2023 تک جاری رہے گا اور ہر اتوار کو صبح 11 بجے فٹ انڈیا کے آفیشیل یوٹیوب اور انسٹاگرام ہینڈلز پر نشر کیا جائے گا۔

تعارفی خاکہ کے پروگرام کے دوران وزیر موصوف نے ایسی شاندار مہم کے لیے فٹ انڈیا کے تمام ماہرین اور آئیکنز کی تعریف کی اور کہا کہ‘‘70 سال کی عمر میں ہم ایک صحت مند جسم کی خواہش رکھتے ہیں، پھر کیوں نہ ہم چھوٹی عمر سے اپنی صحت کا خیال رکھنا شروع کر دیں؟ آئیے پیشہ ور افراد سے علم حاصل کریں، صحت مند کھائیں، باقاعدگی سے ورزش کریں اور فٹ رہیں۔ جیسے ہی ہم لوگوں کو آگاہ کریں گے، بہت بڑا فرق آئے گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہ شو لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00196KF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KEOB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VBSI.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WNP8.jpg

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک فٹ ملک بنانے کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے فٹ انڈیا صحت مند ہندوستان کا مقصد تمام عمر کے گروپوں، خاص طور پر بزرگ شہریوں میں فٹنس، صحت مند کھانے اور ذہنی تندرستی کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2023 کو ‘موٹے اناج کا بین الاقوامی سال’ (آئی وائی او ایم) قرار دیا ہے۔ یہ حکومت ہند کی پہل ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ممالک کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ حکومت ہند آئی وائی او ایم 2023 کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے کوشش کررہی ہے، تاکہ ہندوستانی موٹےاناج، اس سے تیار کی گئی غذائی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ چیزوں کو عالمی سطح پر قبول کیا جائے۔

فٹ انڈیا صحت مند ہندوستان کے پینلسٹس میں لیوک کوٹنہو (لائف اسٹائل ایکسپرٹ)، ریان فرنینڈو (اسپورٹس نیوٹریشنسٹ)، ہینا بھیمانی (نیوٹریشنسٹ) اور سنگرام سنگھ (پہلوان/موٹیویشنل اسپیکر) شامل ہیں۔

موٹے اناج کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے غذائیت کے ماہر ریان فرنینڈو نے کہا کہ ‘‘60 فیصد خواتین میں ہیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے لیکن موٹے اناج کا استعمال اس کمی کو پورا کر سکتا ہے۔ راگی میں ایک ایسی چیز ہے جسے فینولک ایسڈ کہتے ہیں جو ایک بہت ہی طاقتور سپر اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو پٹھوں کے نقصان کو ٹھیک کرتا ہے اور میری کتاب میں موٹے اناج نئے سپر ہیروز بننے جا رہے ہیں۔’’

پہلوان سنگرام سنگھ نے مزید کہا کہ ‘‘فٹ انڈیا صحت مند ہندوستان پروگرام حکومت کا ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے سب کو فائدہ پہنچے گا۔ اگر ہم سب موٹے اناج کا استعمال شروع کر دیں تو بیماریاں ہمارے ملک سے 99.9 فٹ دور ہو جائیں گی اور بہت جلد ہم ایک صحت مند اور کھیلوں والا ملک بن جائیں گے۔’’

 تعارفی خاکہ کے مکمل ایپی سوڈ کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 493)


(Release ID: 1891481) Visitor Counter : 146