نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
انوراگ سنگھ ٹھاکر کوچ بہار میں ایس اے آئی-ریلوے این سی او ای کے بھومی پوجن میں شامل ہوئے۔ انہوں نے شمالی بنگال میں پہلے این سی او ای میں متعدد سہولیات کا اعلان کیا
یہ این سی او ای تاریخی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب ایس اے آئی نے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لیے کسی دوسری تنظیم کے ساتھ شراکت کی ہے: جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
15 JAN 2023 7:12PM by PIB Delhi
جھلکیاں:
ایس اے آئی ریلوے این سی او ای منفرد ہے کیونکہ یہ پہلا این سی او ای ہے جس کے لیے ایس اے آئی نے کسی اور تنظیم کے ساتھ شراکت کی ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور انڈین ریلویز کی مشترکہ شراکت سے قائم کیے جانے والے پہلے نیشنل سنٹر یا ایکسیلنس کے بھومی پوجن میں شامل ہوئے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت نسیت پرمانک، جنہوں نے اس پروجیکٹ کا تصور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، نے اس نئے بنیادی ڈھانچے کو بنانے میں عزت مآب وزیر اعظم کے وژن اور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی رہنمائی کی تعریف کی، جو کہ شمالی بنگال میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں بڑی تبدیلی لانے اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘یہ مرکز صرف خطے کے کھلاڑیوں کے لیے نہیں بلکہ ملک بھر کے ایتھلیٹس کے لیے بھی عالمی معیار کی تربیت کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ایلیٹ ایتھلیٹس، جو اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اس مرکز سے ابھرکر آئیں گے۔ تاہم یہ ہندوستانی ریلوے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اس پہل میں شراکت داری کے لیے آگے آئی اور 20 ایکڑ اراضی حوالے کی، یہ این سی او ای تاریخی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے جب اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کی تعمیر کے لیے کسی اور تنظیم کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ میں اس پروجیکٹ کے لئے مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’
ایس اے آئی ریلوے این سی او ای منفرد ہے کیونکہ یہ پہلا این سی او ای ہے جس کے لیے ایس اے آئی نے کسی اور تنظیم کے ساتھ شراکت کی ہے۔ ریلوے نے 19.5 ایکڑ اراضی دی ہے جس میں متعدد سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کا مرکز قائم کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی معیار کا 400 میٹر کا مصنوعی ٹریک، فٹ بال گراؤنڈ، انڈور گیمز کے لیے ایک کثیر المقاصد ہال اور 100 بستروں پر مشتمل ہاسٹل شامل ہیں۔ ان ڈور سہولیات میں بڑے کھیل ہوں گے جیسے باکسنگ، جوڈو، ریسلنگ، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور دیگر۔ ایک بین الاقوامی معیار کے ہاکی مصنوعی ٹرف کا بھی منصوبہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرمانک نے کہا کہ ‘‘مجھے یقین ہے کہ اس خطے کے کھلاڑی جنہیں اب عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، صحیح خوراک، بہترین کوچ اور کھیل سائنس کی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، یہاں ایس اے آئی ریلوے این سی او ای میں کھیل میں کیریئر بنانے کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔ اب خطے میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش کا ایک موقع ہے۔’’
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت کی یہ کوشش رہی ہے کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس کے ذریعے اولمپکس اور اس طرح کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے ملک بھر میں اعلیٰ درجے کے تربیتی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ملک بھر میں 23 این سی او ایز ایلیٹ اور ڈیولپمنٹ لیول کے کھلاڑیوں کو 14 ترجیحی اور اعلیٰ ترجیحی شعبوں میں خصوصی تربیت اور کھیل کی سہولیات فراہم کرتے ہیں، اسپورٹس سائنس کا بیک اپ فراہم کرتے ہیں، تربیت یافتہ غذائی ماہرین کی طرف سے تجویز کردہ انفرادی خوراک اور اعلیٰ درجے کے کوچز کی مجموعی نگرانی، اہل معاون عملہ اور اعلی کارکردگی کے ڈائریکٹرز فراہم کرتے ہیں۔
تقریب میں جناب جان بارلا، اقلیتی امور کے وزیر مملکت، جناب سندیپ پردھان، ڈائریکٹر جنرل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، جناب انشول گپتا، جنرل منیجر، انڈین ریلویز، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر جناب کلیان چوبے نے بھی شرکت کی۔
برائےمہربانی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرکےخطاب کی زوم ریکارڈنگ تلاش کریں۔(پاس کوڈ: 4HW*0Loj
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 494)
(Release ID: 1891480)