محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کےمرکزی وزیرجناب بھوپیندریادو نے تریپورہ کے اگرتلہ میں 100 بستروں والے ای ایس آئی سی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا


اگرتلہ اور آس پاس کے علاقوں کے 60,000 سے زیادہ مستحقین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ہسپتال

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لی ہے اور خطے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو مزید آگے بڑھانے میںای ایس آئی سی اسپتال مدد کرے گا: جناب بھوپیندریادو

Posted On: 15 JAN 2023 3:26PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے آج منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام میں نئی دہلی سے 100 بستروں والے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) ہسپتال، تریپورہ کا سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010IXK.jpg

تریپورہ کے وزیر اعلی پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ محنت و  روزگار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک اس تقریب میں مہمان اعزازی  تھیں۔

اگرتلہ میں 100 بستروں کا مجوزہ ای ایس آئی سی اسپتال تعمیر کیا جائے گا جو 5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ براہ راست ای ایس آئی سی کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ اس اسپتال کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ تقریباً 100 کروڑ ہے اور یہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔اس اسپتال میں تمام جدید سہولیات جیسےماڈیولرآپریشن تھیٹر ، جدید ترین طبی آلات، لیبوغیرہ ہوں گے۔ اس میں او پی ڈی اور آئی پی ڈی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ اسپتال اگرتلہ اور آس پاس کے علاقوں کے 60,000 سے زیادہ مستفیدین کو طبی خدمات فراہم کرے گا۔

تقریب کے دوران اپنے خطاب میں، جناب بھوپیندریادو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لی ہے اور ای ایس آئی سی اسپتال خطے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں تیز رفتار ترقیکے لیے پرعزم ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں سمیت تمام مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

جنابیادو نے کہا کہ وزارت محنت اور روزگار غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے ای-شرم رجسٹریشن کے لیے تریپورہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 بستروں والا ای ایس آئی سی ہسپتال تین سال کے اندر تعمیر کیا جائے گا۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجوزہ  ہسپتال تریپورہ میں کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد کو فائدہ پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تریپورہ کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تریپورہحکومت نے ای ایس آئی سی کو اس اسپتال کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین مفت فراہم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TJMD.jpg

ریاستی وزیر جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعہ مزدوروں اور محروم طبقات کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے محنت اور روزگار کی وزارت کی طرف سے چلائی جا رہی مختلف سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PHWD.jpg

اس موقع پر ،تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور کھیر پورمغربی تریپورہکے ایم ایل اے، جناب رتن چکرورتیاورحکومت تریپورہ کے وزیر برائےمحنت، جانوروں کے وسائل کی ترقی اور درج فہرست ذاتوں کی بہبود، ح ،جناب شری بھگبن چوہدریداس، حکومت ہند  کی وزارت محنت اور روزگار کی سکریٹری، محترمہ آرتی آہوجا ، ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرلڈاکٹر راجندر کمار، حکومت تریپورہکے چیف سکریٹریجناب جتیندر کمار سنہا، پنچایت سمیتی چیرمینجناب بسواجیت شیل اور حکومت تریپورہ کے سکریٹری محنت جناب ابھیشیک سنگھموجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

489

 


(Release ID: 1891415) Visitor Counter : 191