سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دِویانگ جن کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے مدھیہ پردیش کے جھابوا میں 65 ’ساماجک ادھیکارِتا شیور‘
Posted On:
14 JAN 2023 7:48PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لیے معذور افراد (دِویانگ جن) کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار، حکومت ہند نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ملک بھر میں 65 کیمپوں کا انعقاد کیا، جس کے تحت 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے ملک بھر میں 50,000 سے زیادہ دِویانگ جنوں کو مختلف قسم کی امداد اور معاون آلات تقسیم کیے گئے۔ متعدد مقامات پر واقع تقسیم کے ان تمام کیمپوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب کے مرکزی مقام سے جوڑا گیا، جو مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے پولی ٹیکنک کالج میں تھا، جو اس میگا ایونٹ کا مرکزی نقطہ ہوگا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع میں تقسیم کے اس کیمپ کی مرکزی تقریب کا افتتاح رتلام- جھابوا سے رکن پارلیمنٹ جناب گمان سنگھ دامور، اور اضلاع کے مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، حکومت ہند جناب راجیش اگروال نے میگا ایونٹ کا خاکہ پیش کیا اور ملک کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعظم کے منتر ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘‘ پر عمل کرتے ہوئے اور انڈیا@75 ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہماری وزارت کے تحت کام کرنے والا معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ دِویانگ جنوں کو سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے اور ان کے لیے ایک جامع اور قابل رسائی ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد مرکزی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے دِویانگ جنوں کی امداد اور معاون آلات کی تقسیم پر بہت زور دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ 8 سال اور رواں سال کے دوران، محکمہ کی مختلف عمل آوری ایجنسیوں نے 1526 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک بھر میں 13,000 سے زیادہ کیمپوں کا انعقاد کیا ہے، جس میں 23 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’ارجن پورٹل‘ کے توسط سے، اب دِویانگ جن آسانی سے آن لائن موڈ کے ذریعے معاون آلات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور کسی بھی آلہ کی مرمت کے لیے شکایت بھی درج کرا سکتے ہیں۔ تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کی سمت میں، ہماری حکومت نے اسکالرشپ اسکیم کے تحت 2.07 لاکھ معذور طلباء کو 633.47 کروڑ روپے کا اسکالرشپ فراہم کیا ہے۔ اسکالرشپ کی رقم براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں بھیجی جاتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 38,254 دِویانگ جنوں کو 53.67 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دیے گئے ہیں۔ مزید برآں، مدھیہ پردیش میں قابل رسائی ہندوستان مہم کے تحت 89 عمارتوں کے لیے 30 کروڑ 47 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ملک میں ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) میں تحقیق اور تربیت کے لیے دہلی میں ایک الگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔ کل 10000 الفاظ پر مشتمل آئی ایس ایل ڈکشنری تیار کی گئی ہے جس میں وہ لوگ مستفید ہو رہے ہیں جو بول نہیں سکتے اور سن نہیں سکتے۔ 21 مارچ، 2015 سے مہارت کے فروغ کی تربیت کے لیے نیشنل ایکشن پلان کا آغاز کیا گیا۔ اب تک 1.30 لاکھ معذور طلباء کی تربیت کے لیے 132.02 کروڑ روپے استعمال کیے جا چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 3 کروڑ 83 لاکھ روپے کی لاگت سے 4160 دِویانگ جنوں کو تربیت دی گئی ہے۔
ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ایک جامع معاشرہ بنانے کا وژن ہے جس میں دِویانگ جنوں کی نشو ونما اور ترقی کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ یہ کیمپ آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا، کانپور کے تعاون سے منعقد کیے جائیں گے اور محکمہ کے تحت ملک بھر کے قومی اداروں/سی آر سی نے بھی اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا۔
جھابوا میں دِویانگ جنوں کے لیے امدادی آلات کی تقسیم کے لیے کیمپ کا انعقاد ضلع میں محکمہ کی طرف سے منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا کیمپ ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی مرکزی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک نے شمالی تریپورہ کے دھرم پورہ میں منعقدہ کیمپ سے خطاب کیا، جبکہ جناب اے نارائن سوامی نے کرناٹک کے وجے نگر میں منعقد کیمپ میں شرکت کی، جہاں 1200 دِویانگ جن مستفیدین کو 102 لاکھ روپے کے امدادی سامان اور امدادی آلات تقسیم کیے جائیں گے۔
مندرجہ بالا مختلف مقامات کے علاوہ جن دیگر مقامات پر تقسیم آلات کے کیمپ منعقد کیے گئے ان میں پڈوچیری، کرناٹک میں چامراج نگر؛ جھارکھنڈ میں چترا، سرائے کیلا–کھرساواں اور رانچی؛ جموں و کشمیر میں پونچھ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ؛ پنجاب میں ہرشاچینہ، امرتسر؛ مہاراشٹر میں شولا پور؛ اتر پردیش میں لکھنؤ، ایودھیا، بلیا، اٹاوہ، کانپور، فیروز آباد اور مظفر نگر؛ آندھرا پردیش میں پاروتی پورم اور بوبلی اور چتور؛ آسام میں کوکراجھار اور ادلگیری؛ بہار میں برونی، شیوہر، جموئی، ویشالی اور پٹنہ؛ چھتیس گڑھ میں کوربا؛ دہلی (مغربی)؛ گجرات میں وڈودرا؛ ہریانہ میں حصار، کرنال اور کروکشیتر؛ مدھیہ پردیش میں سدھی، مرینہ، بھنڈ، شیو پوری، کھنڈوا اور دھار؛ ناگالینڈ میں لونگلیگ؛ راجستھان میں ادے پور، جالور، ڈونگر پور، راجسمند اور بیکانیر، مغربی بنگال میں دکشن دیناج پور، بنکورہ، پرولیا، جلپائے گڑی، اوڈیشہ میں بلانگیر، کیندرپاڑہ اور کھردا؛ اتراکھنڈ میں چمپاوت اور ادھم سنگھ نگر شامل ہیں۔
جھابوا کے مرکزی کیمپ میں 5231 مختلف زمروں کی امداد اور 279 لاکھ روپے کی امدادی آلات کی تقسیم 14 جنوری کو مدھیہ پردیش کے پولی ٹیکنک کالج جھابوا میں ہونے والے پروگرام کے مرکزی مقام پر 2692 پہلے سے شناخت شدہ معذور افراد میں تقسیم کی جائے گی۔ حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیموں کے تحت جو امداد اور معاون آلات تقسیم کیے جائیں گے وہ درج ذیل ہیں:- موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل 87، ٹرائی سائیکل 959، فولڈنگ وہیل چیئر 569، سی پی چیئر 13، بیساکھی 1388، واکنگ اسٹک 514، بریل کٹ 04، رولر 16، بی ٹی ای (کان کی مشین) 356، ایم ایس آئی ڈی کٹ (ایم ایس آئی ای ڈی کٹ) 214، اسمارٹ کن 101، اسمارٹ فون 8، سیل فون 23، بریل کین 12، آڈل کٹ 269، مصنوعی اعضاء اور کیلیپرز 687۔
مندرجہ بالا تقسیم کے علاوہ 63 لاکھ روپے کی مالیت کی 150 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل بھی جھابوا ضلع کے شناخت شدہ آرتھوپیڈیک طور پر معذور دویانگ جنوں کو حکومت ہند کی سی پی ایس ای، پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی سی ایس آر پہل کے تحت تقسیم کی جائیں گی۔
اس موقع پر وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار، حکومت ہند، اے ایل آئی ایم سی او/ این آئی/ سی آر سی اور ضلع انتظامیہ، جھابوا کے سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 481
(Release ID: 1891306)
Visitor Counter : 192