سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے اپنا دوسرا یوم تاسیس منایا



پروفیسر بی این جگتپ نے یوم تاسیس کا لیکچر دیا

پروفیسر رنجنا اگروال نے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی مضبوطی اور مالامال وراثت پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 14 JAN 2023 6:29PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) ، نئی دہلی نے 13 جنوری 2023 کو اپنا دوسرا یوم تاسیس منایا۔ این آئی ایس سی پی آر سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی ایک جزو لیبارٹری ہے۔ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر 14 جنوری 2021 کو دو بین الاقوامی شہرت یافتہ سی ایس آئی آر اداروں یعنی سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ریسورسز (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی اے آئی آر) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز (سی ایس آئی آر- این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس) کے انضمام کے ساتھ وجود میں آیا۔ . تب سے، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر تقریباً 100 سال پر محیط مالامال وراثت اور سابقہ اداروں کی مضبوط موروثی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے، سائنس پالیسی ریسرچ اور سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی سطح پر قابل احترام ادارہ بننے کی طرف اپنی سرگرمیوں کو ہدایت دینے میں کامیاب رہا ہے۔ اپنی کوششوں کے ذریعے نئے ادارے نے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن (ایس ٹی اینڈ آئی) پالیسی مطالعات اور سائنسی مواصلات کو متنوع اسٹیک ہولڈرز کے درمیان فروغ دینے اور سائنس، ٹیکنالوجی، صنعت اور معاشرے کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کے لیے بڑی پیش رفت کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014Z39.jpg

پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر (انتہائی دائیں بیٹھے) یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

یوم تاسیس کی تقریب میں پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں این آئی ایس سی پی آر کی مضبوطی اور مالامال وراثت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہمیں اپنی سرگرمیوں کو تیز کرتے رہنا چاہیے تاکہ معاشرے کے لیے ان کو ٹھوس، ظاہر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔’’

پروفیسر بی این جگتپ، سینئر پروفیسر، شعبہ فزکس،آئی آئی ٹی بمبئی اور چیئرپرسن، ریسرچ کونسل، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے یوم تاسیس کے موقع پر لیکچر دیا۔ انہوں نے انگلش ایجوکیشن ایکٹ 1835 سے لے کر نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 تک ہندوستانی تعلیمی نظام کے ارتقاء کی مثال دی۔ ان کا لیکچر فکر انگیز کے ساتھ ساتھ متاثر کن تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DDEG.jpg

پروفیسر بی این جگتپ، سینئر پروفیسر، آئی آئی ٹی بمبئی سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر میں یوم تاسیس کا لیکچر دیتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032K03.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EN10.jpg

آئی ایس سی پی آر کے یوم تاسیس کی تقریب کے دوران کئی سائنسی اشاعتیں جاری کی گئیں۔

اس خاص موقع پر متعدد سائنسی اشاعتیں جاری کی گئیں۔ جرنل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (جے ایس آئی آر) کا خصوصی شمارہ جس پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، ’انڈسٹری 4.0: اے وے فارورڈ فار سیلف ریلائنس اینڈ سسٹین ایبلٹی‘۔ ٹی آر ایل اسسمنٹ بلیٹن، ایک کتاب جس کا عنوان تھا ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئز: سیلیبریٹنگ آزادی کا امرت مہوتسو‘، ایک فلپ بک بعنوان ’ہندوستانی روایات کا خزانہ‘ بھی تقریب کے معززین کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ اس موقع پرسواستک فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ یہ مقابلہ سال 2022 میں منعقد کیا گیا تھا۔

 

یوم تاسیس کی تقریب کے دوران پی ایچ ڈی۔ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے طلباء نے پوسٹر پریزنٹیشن کے ذریعے اپنی تحقیق اور نتائج کو ظاہر کیا۔ ڈاکٹر یوگیش سمن، سینئر پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے کلمات تشکر ادا کئے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 478)



(Release ID: 1891297) Visitor Counter : 98


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi