سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
‘‘بھارت کے سائنسی طور پر توثیق شدہ روایتی علم کو سوسائٹی (سواستیک) تک پہنچانے’’ کے لئے پہلی ہندوستانی آرکیٹیکچرل ہیریٹیج ذیلی کمیٹی کی میٹنگ
Posted On:
14 JAN 2023 6:24PM by PIB Delhi
قومی پہل ‘‘بھارت کے سائنسی طور پر توثیق شدہ روایتی علم کو سوسائٹی (سواستیک) تک پہنچانے’’ کے حصے کے طور پر سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے 13 جنوری 2023 کو صبح 11 بجے بھارتی آرکیٹیکچرل ہیریٹیج ذیلی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی۔ اس میٹنگ میں ذیلی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی ٹیم بھی موجود تھی۔ کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ ایک سال کے دوران سواستیک کی ترقی کی ستائش کی۔ اجلاس کے شرکاء نے مکانات، پانی کی تقسیم کے نظام اور شہری بستیوں سے متعلق قدیم طریقوں کو پھیلانے کے لیے اقدامات تجویز کیے۔ فن تعمیرات کی سائنسی توثیق کے معیار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پینل میں شامل افراد نے ہندوستان کی تعمیراتی تاریخ کے بارے میں بات چیت کی ایک سیریز کی میزبانی کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ انڈین جرنل آف ٹریڈیشنل نالج آرکیٹیکچرل ہیریٹیج پر ایک خصوصی شمارہ شائع کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ سواستیک کہانیوں کو اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جائے اور روایتی علم کو پھیلانے کے لیے کلاس روم میں استعمال کیا جائے۔ مزید برآں یہ تجویز کیا گیا کہ وہ روایتی علم پر کام کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں اور سواستیک کہانیاں جمع کرنے کے لیے ان کے مضامین اور مقالوں تک رسائی حاصل کریں۔ کمیٹی کے اراکین کو سواستیک کہانیوں کے لیے ان پٹ فراہم کرنے کے لیے ذمہ داری سونپی گئی۔
v
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 477)
(Release ID: 1891290)
Visitor Counter : 110