وزارت دفاع

ساتواں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن ملک بھر میں منایا گیا؛ رکشا منتری نے دہرہ دون میں منعقد پروگرام کی صدارت کی


سابق فوجیوں کی بہبود کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری، وہ ملک کے اثاثے ہیں: سابق فوجیوں کی ریلی میں جناب راجناتھ سنگھ

دہرہ دون کینٹ میں مسلح افواج کو شوریہ استھل وقف کیا گیا

رکشا منتری نے سرحدی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے ’سول آف اسٹیل‘ الپائن چیلنج لانچ کیا

Posted On: 14 JAN 2023 2:51PM by PIB Delhi

سابق فوجیوں کے ایثار اور ملک  کے لیے ان کی قربانی کے تئیں احترام اور  جانبازوں کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کی علامت کے طور پر 14 جنوری، 2023 کو ملک بھر میں ساتواں مسلح افواج کے سابق فوجیوں دن منایا گیا۔ یہ تقریبات نو مقامات پر منعقد کی گئیں، جب کہ دہرہ دون میں منعقد مرکزی پروگرام کی صدارت رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے کی۔ پروگرام کے حصہ کے طور پر سابق فوجیوں کی ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکشا منتری نے ان فوجیوں کے تئیں احسان مندی کا اظہار کیا، جنہوں نے بے مثالی شجاعت اور قربانی کے ساتھ ملک کی سالمیت، اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کی اور ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اس جنگ میں  اپنے فرائض کی تکمیل کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔  انہوں نے ملک کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے والے مسلح افواج کے  موجودہ اور سابق فوجیوں کی تعریف کی۔

جناب راجناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ  کے مجاہدین آزادی، فوجیوں اور سابق فوجیوں  کا خاص طور پر ذکر کیا، جنہوں نے قومی مفادات کی حفاظت کے لیے  بے پناہ شجاعت اور  قربانی کی مثال پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ویر چندر سنگھ گڑھوالی جی جیسے ہیرو جنہوں نے مجاہدین آزادی کی مدد کی، اتراکھنڈ کے رہنے ولے تھے۔ کرگل جنگ کے دوران، ریاست کے فوجیوں نے دشمن کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہو کر اور اٹوٹ جذبے کے ساتھ ملک کی حفاظت کرنے میں اہم رول نبھایا تھا۔

رکشا منتری نے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں کے ایثار اور قربانی  کی وجہ سے ہمارے شہری خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں اور اپنا سر اونچا کرکے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے دنیا بھر میں ہندوستان کی شبیہ کو ایک طاقتور اور قابل احترام قوم کے طور پر پیش کرنے میں بہت بڑا تعاون پیش کیا ہے۔ آپ سبھی ہمارے اتحاد اور یکجہتی  کے محافظ ہیں۔ آپ قوم کے اثاثے ہیں۔ ہم آرام سے سوتے ہیں کیوں کہ  آپ سرحد پر جاگ رہے ہوتے ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ کا ماننا تھا کہ سابق فوجیوں  کو دی جا رہی پنشن،  طبی اور دیگر سہولیات ان کے ذریعے دی گئی قربانی اور عزم کے تئیں ملک کے اعزاز کی ایک چھوٹی سی علامت ہے، جو انہیں ان کی بہبود کے لیے حکومت کی پوری مدد کا بھروسہ دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہر فوجی کل کا معزز سابق فوجی ہے۔ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

سابق فوجیوں کی فلاح کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے، رکشا منتری نے سابق فوجیوں کی شکایتوں  کے فوری ازالہ کے لیے  ڈیفنس پنشن  سے متعلق شکایتوں کے نمٹارہ کا پورٹل لانچ کیے جانے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پچھلے سال اکتوبر میں لانچ کیے گئے ’ماں بھارتی کے سپوت‘ ویب سائٹ کا بھی ذکر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ پورٹل کے ذریعے  آرمڈ فورسز بیٹل کیزوئلٹی ویلفیئر فنڈ میں تعاون دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اسے سابق فوجیوں کی فلاح کی کوششوں سے شہریوں کو جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ بتایا۔ انہوں نے تمام سابق فوجیوں اور مسلح افواج کے  موجودہ اہلکاروں کا ان کی فرض شناسی اور بہادری کے لیے شکریہ  ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب کا خاتمہ کیا۔

ریلی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر  سینٹرل کمانڈ کے جی او سی- ان- سی لیفٹیننٹ جنرل یوگیندر ڈمری؛ جی او سی،  شمالی ہند علاقہ لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو؛ جی او سی، اتراکھنڈ سب ایریا، میجر جنرل سنجیو کھتری؛ صدر، اتراکھنڈ سابق فوجی لیگ میجر جنرل موہن لال اسوال (ریٹائرڈ) اور اتراکھنڈ  کے فوجیوں کی بہبود کے وزیر جناب گنیش جوشی اور دیگر کئی سابق فوجی بھی موجود تھے۔

ریلی کے دوران جسونت میدان میں کئی اسٹال لگائے گئے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اپنے دورہ کے دوران سابق فوجیوں اور  بہادر خواتین کے ساتھ  باہمی گفت و شنید کی۔ انہوں نے بہادری اور  شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بہادر فوجیوں کے اہل خانہ اور  ماتحتوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔

اس سے پہلے،  ایک تقریب میں رکشا منتری نے دہرہ دون کینٹ میں مسلح افواج کو شوریہ استھل وقف کیا۔  شہریوں اور فوج کی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں کے ساتھ، جناب راجناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے بہادر مسلج افواج کے جوانوں  کی عظیم قربانیوں  کو احترام بخشنے کے لیے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اتراکھنڈ کے 2300 سے زیادہ  ریٹائرڈ فوجیوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ ہندوستانی فوج اور  چھاؤنی بورڈ شوریہ استھل کے مکمل بند و بست اور رکھ رکھاؤ اور تمام سرگرمیوں اور تقریبات کے انعقاد کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

رکشا منتری نے سرحدی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک پہل ’سول آف اسٹیل‘ الپائن چیلنج کو بھی لانچ کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فوج اور سابق فوجیوں کی ایک  تنظیم کے کلاء گلوبل کی اس مشترکہ پہل کے تحت مختلف  دلچسپ سرگرمیوں کے لیے اس پر دستخط کرنے کے لیے رضاکاروں کے لیے ایک ویب سائٹ لانچ کیا۔ ہندوستانی فوج اور کلاء کی ایک مشترکہ مہم  والی ٹیم کے حصہ کے طور پر جناب راجناتھ سنگھ نے 460 کلومیٹر لمبی کار ریلی ’روڈ ٹو دی اینڈ‘ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی اگلے تین دنوں میں چمولی ضلع کے نیتی گاؤں کے پاس گڑھوال ہمالیہ میں اپنی منزل تک پہنچے گی۔

چنئی میں سابق فوجیوں کے دن کے پروگرام کی صدارت رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود کئی سابق فوجیوں کے ساتھ باہمی گفت و شنید کی۔

نئی دہلی میں منعقد تقریب میں  ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری،  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، سکریٹری (سابق فوجیوں کی فلاح) جناب وجے کمار سنگھ اور چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے صدر، چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی آر ایس سی) ایئر مارشل بی آر کرشنا موجود تھے۔ اس موقع پر مسلح  افواج کے سینئر عہدیدار، ان کے قریبی رشتہ دار، سابق فوجی اور مختلف سابق فوجیوں کی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے مسلح افواج کے سابق فوجیوں سے متعلق محکموں کے تحت مختلف فلاحی محکموں  کے ذریعے شروع کی گئی اہم فلاحی سرگرمیوں کو نمایاں کیا۔ انہوں نے ملک کی تعمیر میں سابق فوجیوں  کے ذریعے پیش کی گئی بے لوث خدمت کی تعریف کی۔ اس پروگرام کے دوران ’سمان‘ میگزین کا اجراء کیا گیا، جو ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آئی اے وی) کے ذریعے شائع کیا جانے والے ایک سالانہ رسالہ ہے، جس میں معلوماتی مضامین اور سابق فوجیوں کی کمیونٹی کے لیے دلچسپی کے مختلف موضوعات شامل ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ نے ’وایو سم ویدنا‘ میگزین کا بھی  اجراء کیا۔

صبح میں، پروگرام کے حصہ کے طور پر، نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف، تینوں مسلح افواج کے سربراہ، سی آئی ایس سی اور کچھ سابق فوجیوں نے گلہائے عقیدت پیش کرکے  شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دیگر مقامات جہاں تینوں مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ذریعے پروگرام منعقد کیے گئے تھے، جھن جھنوں، جالندھر، چنڈی گڑھ، پانا گڑھ، بھونیشور اور ممبئی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران، سابق فوجیوں کو قومی سلامتی اور ملک کی تعمیر میں ان کے بیش قیمتی تعاون کے لیے  انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگراموں کے دوران سابق فوجیوں کی بہادری اور قربانی کو یاد کرنے کے لیے ان کے اعزاز میں ’وی فار ویٹرنز‘ ترانہ بھی بجایا گیا۔

مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن ہر سال 14 جنوری کو منایا جاتا ہے، کیوں کہ 1953 میں اسی دن، ہندوستانی فوج کے پہلے ہندوستانی کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل کے ایم کریئپا، جنہوں نے 1947 کی جنگ میں ہندوستانی فوج کو فتح دلائی تھی،  باقاعدہ طور پر فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔ یہ دن ملک کے معزز سابق فوجیوں کو وقف ہے۔ سابق فوجیوں کے دن کا انعقاد 2017 سے ہی  سابق، موجودہ  اور  ملک کے درمیان ہم آہنگی  کی تصدیق کرنے اور عظیم قربانی پیش کرنے والے اور  ملک کی بے لوث خدمت کرنے والے  جانبازوں کی یاد اور انہیں عزت بخشنےکے لیے کیا جاتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 474

 

 



(Release ID: 1891283) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil