امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
13 JAN 2023 7:25PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں
"میری خواہش راجوری دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے خاندانوں کے غم میں شریک ہونا تھی، لیکن میں خراب موسم کی وجہ سے وہاں نہیں جا سکا، میں نے تمام خاندانوں سے فون پر بات کی اور ان کے غم میں شامل ہونے کی کوشش کی"
ان تمام خاندانوں کی ہمت پورے ملک کے لیے مثال ہے۔ اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی لڑنے کے حوصلے کو برقرار رکھنا بڑی بات ہے
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لیے پرعزم ہے
پوری ہمدردی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی متعدد اسکیموں کے ذریعے فوائد فراہم کیے جائیں گے،اس کے ساتھ ساتھ ایل جی کی جانب سے اپنے اختیار کے امدادی اقدامات کے ذریعے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی
تین ماہ کے اندر جموں کے ہر علاقے میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنا کر اسے ناقابل تسخیر بنایا جائے گا
این آئی اے اور جموں پولس حالیہ واقعات کی تحقیقات ملکر کریں گے، پچھلے ڈیڑھ سال میں پیش آئے تمام واقعات کی ایک ساتھ تفتیش کی جائے گی
دہشت گردی کے ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد سزا دی جائے گی
جموں و کشمیر کی سکیورٹی میں شامل تمام ایجنسیوں کے ساتھ سکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی، نیز آنے والے دنوں میں ایک انتہائی محفوظ گرڈ بنانے پر بھی بات چیت کی گئی
دہشت گردوں کی معاونت اور انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے 360 ڈگری سکیورٹی طریقہ کار کو مزید مضبوط کیا جائے گا
اس وقت کے مقابلے جب جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت شروع ہوئی تھی، حالیہ دنوں میں سب سے کم واقعات اور اموات ہوئی ہیں
میں جموں کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گرد تنظیموں کے ارادے کچھ بھی ہوں، ہماری سکیورٹی ایجنسیاں جموں کی حفاظت کے لیے تیار رہیں گی
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری، فنانشل کمشنر (اے سی ایس) داخلہ، ڈی جی پی، جموں و کشمیر، کمانڈر، شمالی کمان، فوج اورانٹیلی جنس نیز بی ایس ایف اورسی آر پی ایف کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری خواہش راجوری دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے خاندانوں کے غم میں شریک ہونا تھی،لیکن میں خراب موسم کی وجہ سے وہاں نہیں جا سکا، میں نے ان سے بات کی۔ تمام اہل خانہ سے فون پر بات کی اور ان کے غم میں شریک ہونے کی کوشش کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان تمام متاثرہ خاندانوں کی ہمت پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے، اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی مشکل حالات سے لڑنے کے حوصلے کو برقرار رکھنا بڑی بات ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پوری ہمدردی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے فوائد فراہم کیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ ایل جی کی جانب سے اپنے اختیار کے امدادی اقدامات کے ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں میں سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ سکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی،آنے والے دنوں میں ایک انتہائی محفوظ گرڈ بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سیکورٹی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اورایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ان کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے اور جموں پولیس مشترکہ طور پران دو دنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کریں گے اوریہ تحقیقات پچھلے ڈیڑھ سال میں پیش آنے والے تمام واقعات کو ایک ساتھ رکھ کر کی جائیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران دہشت گردگروپوں کی حمایت اور انفارمیشن سسٹم پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام ایجنسیوں نے مکمل 360 ڈگری سیکورٹی طریقہ کار وضع کرنے کا یقین دلایا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ان دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار لوگوں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اس وقت کے مقابلے جب جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت شروع ہوئی تھی، حالیہ دنوں میں سب سے کم دہشت گردی کے واقعات اور اموات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے اندر جموں کے ہر علاقے میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنا کر اسے ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں جموں کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گرد تنظیموں کے ارادے کچھ بھی ہوں، ہماری سیکورٹی ایجنسیاں جموں کی حفاظت کے لیے تیار رہیں گی۔
************
ش ح۔ع م۔ ع ن
(U: 460)
(Release ID: 1891130)
Visitor Counter : 174