کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سرپرستوں کی تشکیل:  اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ کے دوران  اسٹارٹ اداروں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ، صنعت سے متعلق سرپرستوں  کے لئے سرپرستوں  کی ماسٹرکلاس کے ہفتے کااہتمام  

Posted On: 12 JAN 2023 6:30PM by PIB Delhi

16جنوری –ہاں ، یہ وہی دن ہے کہ جب اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز ہواتھا۔ اب اس دن کو‘‘اسٹارٹ اپ کے قومی دن’’ کےطورپرمنایاجاتاہے ۔

بھارت کے اسٹارٹ اپ سے  متعلق ایکو نظام کے جذبے کا جشن منانے ، اور اس بڑی اہمیت کے حامل دن کے موقع پر ہم نے ، دس جنوری 2023سے 16جنوری 2023کو اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ کے طورپر  منانے کے لئے منتخب کیاہے ۔ اس ضمن میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی جانب سے مختلف ورک شاپس ، صلاحیت سازی سے متعلق اجلاس اوردیگرمختلف تقریبات کی میزبانی کی جارہی ہے ۔ اس میں سے ہراجلاس کوبھارت میں صنعت کاری سے متعلق ایکونظام کی مناسبت سےایک خاص  موضوع  کے لئے مخصوص کیاگیاہے ۔ اب ‘‘مارگ ’’ (ایم اے اے آرجی )کو متعارف کراتے ہیں ۔ یہ ایک پلیٹ فارم ہے ، جو صنعت  کاری کے رجحان کو فروغ دینے سے متعلق قومی اہداف اورہاں ، صنعت کاری کے جذبے کے فروغ  کے لئے اپنی خدمات فراہم کرتاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1O1GR.jpg

ایم اے اے آرجی (سرپرستی ، مشاورت ، امداد ، لطک اورترقی ) ، قومی سرپرستی  کا یہ پلیٹ فارم ایک واحد مقام پرسبھی خدمات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے ، جو مختلف  النوع  شعبوں ، تقریبات ، اسٹیج ، جغرافیائی علاقوں  اوردومین کے اسٹارٹ اپ کے لئے سرپرستی میں سہولت فراہم کرتاہے ۔

صنعت  کاری سے متعلق ہفتہ بھر طویل تقریبات کے ایک حصے  کے طورپر ، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ  کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) تجارت اورصنعت  کی مرکزی وزارت  کے تحت اور زون اسٹارٹ اپس انڈیا کے تعاون  کے ساتھ ، 18جنوری 2023کو ‘‘مارگ مینٹرماسٹرکلاس ’’ کا انعقاد کررہاہے ۔ یہ تقریب ، ممبئی میں فورٹ کے مقام پر دلال اسٹریٹ میں پی جے ٹاورس ( بی ایس ای بلڈنگ ) کی پچیسویں  منزل پرسہ پہر تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک  منعقد ہوگی ۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں  ذاتی طورپرشرکت کرنے والے سرپرست حضرات اور ممبئی سے باہر  سے شرکت کرنے والے سرپرست بھی ورچول طریقے سے اس اجلاس میں شرکت کرسکیں گے ۔

اس ورک شاپ کے مقاصد میں ، شرکاکو ، ان کی صلاحیتوں اورمعلومات  میں اضافہ کرکے ، اسٹارٹ اپس کی سرپرستی کے لئے موثر طورطریقوں سے واقف  کراتاہے ۔صنعت کے وہ سرکردہ اورممتاز افراد ، جنھیں اس شعبے میں مہارت حاصل ہے ، سرپرستوں کو سرپرستی فراہم کریں گے ۔

  • بی ہائیوکیپٹل  کے بانی بھوشن گجاریا‘‘ موثر سرپرستی کے لئے فریم ورک ’’ کے موضوع پر تقریرکریں گے ۔
  • فنڈانیبل  کے وکرنت پوئنٹس ، ‘‘ آپ کے زیرسرپرست  افراد کوپونجی اورسرمایہ اکٹھا کرنے کے عمل میں مدد ’’ کے موضوع  پراظہار خیال کریں گے ۔
  • سی آئی بی اے کے سی ای او جناب پرساد مینن کی جانب سے ‘‘بانی کاروباری افراد سرپرستوں سے کیا توقع کرتے ہیں ۔’’ کے موضوع  پرتقریر کے بعد ، اس بارے میں پینل مباحثہ ۔

مارگ سرپرستوں کے ساتھ ساتھ کواہش مند سرپرستوں ، دونوں  کو ‘‘ماسٹرکلاس’’ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔

اسٹارٹ اپ انڈیا

تو ، اسٹارٹ اپ انڈیا کیاہے ؟ یہ ایک اہمیت کی حامل پہل قدمی ہے جو بھارت میں اختراع ،جدت طرازی اورصنعت کاری کے لئے ایک مضبوط اوربرمبنی شمولیت ایکونظام  تخلیق  کرنے اوراسٹاٹ اپ کے  رواج  پراثرانداز ہونے کے ارادے سے شروع کی گئی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2OENO.jpg

2016 میں آغاز کئے جانے کے بعد سے ، اسٹارٹ اپ انڈیا پہل قدمی کے تحت ، صنعت کاروں کی معاونت  کرنے ، ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ایکونظام تیارکرنے اوربھارت  کو ملازمتیں تلاش کرنے والے  کے بجائے ملازمتیں پیداکرنے ملک میں تبدیل کرنے کی غرض سے بہت سے پروگراموں  کاانعقاد کیاگیا۔ ان پروگراموں کااسٹارٹ  اپ انڈیا سے متعلق ایک مخصوص ٹیم نظم کرتی ہے جو تجارت اور صنعت  کی مرکزی وزارت  کے تحت صنعتی پالیسی اورفروغ  (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے محکمے کو اپنی رپورٹ  پیش کرتی ہے۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -423


(Release ID: 1890922) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi