امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی نے لازمی بی آئی ایس معیارات کی خلاف ورزی کرکے کھلونوں کی فروخت کرنےوالے ای –کامرس اداروں کو نوٹس جاری کیا
کوالٹی کنٹرول آرڈرز کی خلاف ورزی کرنے والے نقلی اور جعلی سازوسامان کی فروخت کو روکنے کے لیے ملک گیر مہم کو صارف پائیدار اشیاء کو شامل کرنے کے لئے وسعت دی گئی ہے
Posted On:
12 JAN 2023 4:43PM by PIB Delhi
صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے)نے مرکزی حکومت کے ذریعہ لازمی طورپر استعمال کےلئے ہدایت یافتہ معیارات کی خلاف ورزی کرکے کھلونوں کی فروخت کرنے والے ای –کامرس اداروں ،ایمازون ،فلپ کارٹ اور انیپ ڈیل کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سی سی پی اے نے نوٹس جاری کرنے کے 7دن کے اندر ای-کامرس اداروں سے جواب طلب کیا ہے ۔ایسا نہ کرنے پر صارفین کے تحفظ کے قانون ،2019 کے التزامات کے تحت ان کے خلاف ضروری کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔
سی سی پی اے نے معاملے کا فوری طورپر نوٹس لینے اور ضروری کارروائی کرنے کےلئے ڈائریکٹر جنرل، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) کو بھی خط لکھا ہے۔
سی سی پی اے نے مرکزی حکومت کے ذریعہ شائع کردہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی او) کی خلاف ورزی کرنے والے نقلی اور جعلی سامانوں کی فروخت کو روکنے کےلئے ملک گیر مہم کی توسیع کی ہے ،جس میں الیکٹرک ایمرزن واٹر ہیٹر،الیکٹرک آئرن،گھریلو گیس اسٹوو ،مائکروویو اوون ،سلائی مشین وغیرہ جیسے صارفین کےاستعمال کے سامان شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ،سی سی پی اے نے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور ایسے سامانوں کو تیار کرنے یا فروخت کرنےسے متعلق صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کی جانچ کرنے اور سی سی پی اے کو کارروائی رپورٹ دینے کےلئے ملک بھر کے ضلع کلیکٹروں کو خط لکھا ہے۔
صارفین کے تحفظ قانون ،2019 کی دفعہ 2(10) کے تحت ،‘‘خرابی’’ کا مطلب معیار، مقدار، طاقت، پاکیزگی یا معیار میں کوئی نقص، نقص یا کمی ہے جسے فی الھال نافذ کسی قانون ،کسی معاہدے کے تحت بنائے رکھنا ضروری ہے، اظہار یا تقلید کے تحت یا جیسا کہ کسی بھی سامان یا مصنوعات کے حوالے سے تاجر کے ذریعہ دعویٰ کیا گیا ہے اور اس کے مطابق "غلط"اظہار کا یہ مطلب نکالا جائے گا۔ اس طرح، جو کھلونے لازمی معیارات کے مطابق نہیں ہیں وہ قانون کے تحت 'عیب دار' تسلیم کئے جائیں گے۔
صارفین تحفظ (ای -کامرس) اصول،2020 ،اس تعین کرتا ہے کہ کوئی بھی ای –کامرس یونٹ کسی بھی غیر منصفانہ کاروباری طریقہ کو نہیں اپنائے گا ،چاہے اس کے پلیٹ فارم پر کاروبار کے طورپر ہویا کسی دیگر طریقہ سے ۔
مرکزی حکومت نے کھلونے(کوالٹی کنٹرول) آرڈر کو مطلع کیا، جو 01.01.2021 سے نافذ ہوا، جس کے تحت کھلونوں کو درج ذیل بی آئی ایس معیارات کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
مال یا اشیاء
|
بھارتی معیار
|
بھارتی معیار کے عنوانات
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
کھلونے
|
آئی ایس 9873 (حصہ 1) : 2018
|
کھلونوں کی حفاظت حصہ 1،مکینیکل اور جسمانی خصوصیات سے متعلق حفاظتی پہلو۔
|
آئی ایس 9873 (حصہ 2) : 2017
|
کھلونوں کی حفاظت حصہ 2 آتش گیریت
|
آئی ایس 9873 (حصہ 3) : 2017
|
کھلونوں کے لیے حفاظتی تقاضے حصہ 3 بعض عناصر کی منتقلی۔
|
آئی ایس 9873 (حصہ 4) : 2017
|
کھلونوں کی حفاظت حصہ 4 جُھولے، سلائیڈز اور اسی طرح کی سرگرمی کے کھلونے انڈور اور آؤٹ ڈور خاندانی گھریلو استعمال کے لیے۔
|
آئی ایس 9873 (حصہ 7) : 2017
|
کھلونوں کی حفاظت حصہ 7 فنگر پینٹ کے تقاضے اور ٹیسٹ کے طریقے۔
|
آئی ایس 9873 (حصہ 9) : 2017
|
کھلونوں کی حفاظت حصہ 9 کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات میں فتھالیٹ ایسٹرز
|
آئی ایس 15644: 2006
|
الیکٹرک کھلونے کی حفاظت.
|
اس کے علاوہ ،بی آئی ایس قانون ،2016 کی دفعہ 17 کسی بھی شخص کو ایسے کسی بھی سامان یا اشیاء کو بنانے ،درآمد کرنے،تقسیم ،فروخت،کرائے پر لینے،پٹے پر دینے،ذخیرہ کرنے یا فروخت کےلئے نمائش کرنے پر روک لگاتی ہے،جس کے لئے دفعہ 16(1) کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ شائع کردہ معیار کے نشان کے لازمی استعمال کی ہدایت (کیو سی او ) میں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ،دفعہ 29(3) اور (4)،دفعہ 17 کی خلاف ورزی کےلئے سزا کاالتزام ہے اور اسے ایک قابل شناخت جرم مانا گیا ہے۔
لازمی معیارات کی خلاف ورزی میں دیکھے گئے کھلونے اور ای-کامرس پلیٹ فارم پر درج ذیل میں دئے گئے ہیں:
ایمازون
فلیپ کارٹ
اسنیپ ڈیل
***********
ش ح ۔ ا م ۔
U. No.426
(Release ID: 1890908)
Visitor Counter : 159