صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 12 JAN 2023 8:24PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے لوہڑی (جو 13 جنوری 2023 کو آتی ہے) مکر سنکرانتی، ماگھ بیہو اور پونگل (جو 14 جنوری 2023 کو آتی ہے) کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھہ بیہو اور پونگل کے تہواروں کے پرمسرت موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی  ہوں۔

یہ تہوار ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں اور ہماری ثقافت کے نگہبان ہیں۔ انہیں مختلف خطوں میں مختلف شکلوں میں منایا جاتا ہے لیکن ان کا مقصد سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دینا ہے۔ ہم بھی ان تہواروں کو منا کر قدرت کے تئیں  اظہار تشکر کرتے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ یہ تمام تہوار ہندوستان کی مختلف برادریوں کو پیار، ہم آہنگی اور محبت کے بندھن میں باندھیں اور سب کے لیے خوشی اور خوشحالی لائیں۔’’

صدر جمہوریہ کے پیغام کےلئے یہاں کلک کریں -

 

ش ح ۔ا م۔

U:414

 



(Release ID: 1890877) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Manipuri